کانگریس کے ساتھ اتحاد کے سوال پرکیجریوال نے کہا ،انہوں نے تقریباََانکار کر دیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th February 2019, 12:16 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،14فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)عام آدمی پارٹی کے کنوینراوردہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال نے کہا کہ دہلی میں اتحاد کو لے کر کانگریس نے تقریباََانکار کردیا۔ ان کا یہ بیان اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملاقات کے بعد آیا ہے۔اس اجلاس میں کانگریس صدر راہل گاندھی بھیشامل تھے۔

کیجریوال نے جمعرات کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ذہن میں ملک کو لے کر بہت زیادہ فکر ہے۔اسی وجہ سے ہم بیتاب ہیں۔کانگریس نے تقریبا انکار کر دیا۔بتا دیں آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لئے اپوزیشن کی حکمت عملی کے لئے این سی پی لیڈر شرد پوار کے گھر ہوئی میٹنگ میں اروند کیجریوال شامل تھے۔اس اجلاس میں مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اور کانگریس صدر راہل گاندھی بھی تھے۔اجلاس کے بعد راہل گاندھی کے بیان سے اشارہ ملا ہے کہ مغربی بنگال اور دہلی میں کانگریس اکیلے الیکشن لڑے گی۔مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی ٹی ایم سی اور دہلی میں اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی کی حکومت ہے۔

راہل گاندھی نے کہا تھاکہ ایک دوسرے کے خلاف بھی الیکشن لڑیں گے۔ممتا بنرجی نے اعلان کیا تھا کہ نریندر مودی کے خلاف اپوزیشن پارٹی انتخابات سے پہلے اتحاد کریں گے۔تاہم بنگال اور دہلی میں اتحاد کے سوال پر انہوں نے کہاکہ یہ ابھی طے نہیں ہوا ہے۔ بتا دیں شرد پوار کی رہائش گاہ پر اپوزیشن پارٹیوں کی ہوئی میٹنگ میں طے کیا گیا کہ انتخابات کے پہلے اتحاد کیا جائے گا۔اجلاس میں کم از کم مشترکہ پروگرام پر بھی بات ہوئی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...