ایم سی ڈی انتخابات:کانگریس نے اسکریننگ کمیٹی تشکیل دی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th March 2017, 11:28 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،29؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس نے دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈ ی)انتخابات میں امیدواروں کی جانچ کے لیے اسکریننگ کمیٹی کا قیام کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس کمیٹی کا صدر کانگریس کے جنرل سکریٹری آنند شرما کو بنایا گیا ہے، وہیں پارٹی کے چیف ترجمان رندیپ سرجیوالا اور منیکا ٹیگورا س کمیٹی کے رکن رہیں گے۔کانگریس نے ایم سی ڈ ی انتخابات کے لیے اب تک اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا ہے، حالانکہ 23؍اپریل کو ہونے والے انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی کا عمل دو دن پہلے ہی شروع ہو گیا ہے ۔پارٹی میں اس کے لیے مسلسل غوروخوض کا دور جاری ہے۔وہیں ٹکٹوں کے اعلان سے پہلے ہی پارٹی میں ٹکٹ کے لیے گھمسان شروع ہو گیا ہے۔یوتھ کانگریس، خاتون کانگریس دونوں کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرے کرکے مطالبہ کر چکے ہیں کہ پارٹی میں کارکنوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے اور کنبہ پروری کو فروغ دیا جا رہا ہے۔پارٹی نے اب اس ناراضگی کو دور کرنے کے لیے سینئر لیڈروں پر مشتمل اسکریننگ کمیٹی قائم کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...