لوک پال قانون میں ترمیم کی اشدضرورت؛ کانگریس نے پھر کیا سلیکشن کمیٹی اجلاس کا بائیکاٹ۔اپوزیشن کو اہمیت دئے جانے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th April 2018, 12:47 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

نئی دہلی۔11اپریل(پی ٹی آئی/یواین آئی) کانگریس نے آج ایک بار پھر لوک پال سلیکشن کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا ۔ لوک سبھا میں اس کے قائد ملیکارجن کھرگے نے کہا کہ انہیں حکومت نے ’’خصوصی مدعو‘‘ کی حیثیت سے دعوت دی تھی ۔اس سلسلہ میں اس کا واحد مقصد انتخاب کے عمل میں حزب اختلاف کی رائے کو خارج کرنا ہے ۔

انہو ں نے لوک پال کی تقرری کے عمل میں اپوزیشن کو اہمیت دینے پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے پھر درخواست کی ہے کہ اس کے لئے متعلقہ قانون میں ترمیم کے لئے آرڈی ننس لایا جائے ۔ کھرگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو آج بھیجے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ اگر حکومت واقعی لوک پال مقرر کرنا چاہتی ہے ، تو اسے تقرری کے عمل میں اپوزیشن کے موقف کو اہمیت دینی ہوگی۔ اس کیلئے لوک پال بل2013 میں ترمیم کر کے سلیکشن  کمیٹی میں رکن کے طور پر’’لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر ‘‘کے مقام پر’’ایوان میں سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی کے لیڈر‘‘ کا التزام کرنا چاہئے ۔

انہوں نے لوک پال کی تقرری سے متعلق ’’سلکشن کمیٹی‘‘ کی گزشتہ یکم مارچ کو بلائی گئی میٹنگ میں شامل ہونے سے انکار کرتے ہوئے بھی اسی طرح کا خط وزیر اعظم کو لکھا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ انہیں میٹنگ میں ’’خصوصی مدعو‘‘کے طور پر بلایا گیا ہے اور اس وجہ سے ان کو میٹنگ میں اپنی رائے پیش کرنے اور ووٹ کرنے کا حق نہیں ہو گا تو ان کا اس میں شریک ہونا بے کار ہی ہوتا ۔کانگریس لیڈر نے آج بھیجے گئے خط میں اپنے گزشتہ خط کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر مایوسی ظاہر کی ہے کہ ان کے اس خط کا کوئی جواب نہیں دیا گیا اور نہ ہی اس میں ظاہر کئے گئے خدشات کو دور کرنے کے لئے اقدامات کئے گئے ۔ اس خط میں بھی انہوں نے لوک پال قانون میں ترمیم کرنے کے لئے آرڈیننس لانے کی درخواست کی تھی۔

انھوں نے کہا کہ وہ حکومت کو پھر سے تجویز دینا چاہتے ہیں کہ حکومت لوک پال کی تقرری کے عمل میں اپوزیشن کے موقف کو اہمیت دینے کے لئے متعلقہ قانون میں آرڈیننس کے ذریعے ضروری ترمیم کرے ۔انھوں نے لکھا ہے کہ مرکزی تفتیشی بیورو کے ڈائرکٹر کی تقرری سے متعلق سلکشن کمیٹی کے لئے ایسا انتظام کیا جا چکا ہے ، جس سے لوک پال کے معاملے میں حکومت کا دوہرا معیار ظاہر ہوتا ہے ۔ حکومت واقعی درست طریقے سے لوک پال کی تقرری کرنا چاہتی تو وہ پارلیمان کے گذشتہ اجلاس میں قانون میں ترمیم کر سکتی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

تعلیمی میدان میں سرفہرست دکشن کنڑا اور اُڈپی ضلع کی کامیابی کا راز کیا ہے؟

ریاست میں جب پی یوسی اور ایس ایس ایل سی کے نتائج کا اعلان کیاجاتا ہے تو ساحلی اضلاع جیسےدکشن کنڑا  اور اُ ڈ پی ضلع سر فہرست ہوتے ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ ساحلی ضلع جسے دانشوروں کا ضلع کہا جاتا ہے نے ریاست میں بہترین تعلیمی کارکردگی حاصل کی ہے۔

این ڈی اے کو نہیں ملے گی جیت، انڈیا بلاک کو واضح اکثریت حاصل ہوگی: وزیر اعلیٰ سدارمیا

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ہفتہ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ لوک سبھا انتخاب میں این ڈی اے کو اکثریت نہیں ملنے والی اور بی جے پی کا ’ابکی بار 400 پار‘ نعرہ صرف سیاسی اسٹریٹجی ہے۔ میسور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سدارمیا نے یہ اظہار خیال کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ...

ممتا بنرجی نے بھی الیکشن کمیشن پر لگایا بی جے پی کے لیے کام کرنے کا الزام!

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 15 اپریل کو الیکشن کمیشن پر بی جے پی کے لیے کام کرنے کا سنگین الزام عائد کیا۔ انھوں نے بی جے پی کی حمایت کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کی تنقید کی اور متنبہ کیا کہ اگر ریاست میں ایک بھی فساد ہوا تو وہ کمیشن کے دفتر کے باہر بھوک ہڑتال شروع کر دیں ...

مودی حکومت ریاستوں کے ساتھ تفریق اور ملک کے آئینی ڈھانچہ کو کمزور کر رہی: ملکارجن کھرگے

 لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس کے سرکردہ لیڈروں کی ریلیاں اور روڈ شو زور و شور سے جاری ہیں۔ اس درمیان کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے آج پڈوچیری و تمل ناڈو میں اجلاسِ عام سے خطاب کیا جس میں بی جے پی کو بدعنوانی کے ایشو پر کٹہرے میں کھڑا کیا۔ انھوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ...

لوک سبھا انتخاب: الیکشن کمیشن نے قائم کیا ریکارڈ، ووٹنگ سے قبل ہی 4650 کروڑ روپے ضبط

لوک سبھا انتخاب کو بدعنوانی سے پاک اور شفاف بنانے کے لیے الیکشن کمیشن لگاتار کوششیں کر رہا ہے۔ 15 اپریل کو کمیشن نے اس تعلق سے ایک اہم جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اس کے افسران یکم مارچ سے روزانہ تقریباً 100 کروڑ روپے ضبط کر رہے ہیں۔

کیرالہ میں وزیر اعظم مودی کی سیکورٹی کے لئے لگائی گئی رسی میں پھنس کر نوجوان کی موت

وزیر اعظم کی سخت سیکوریٹی کے بارے میں تو سھی جانتے ہوں گے مگر اس سخت سیکوریٹی کی وجہ سے اگر کسی کی جان جانے لگے تو معاملہ تشویشناک ہو جاتا ہے۔ پی ایم مودی  جنوبی ہندوستان کے انتخابی مہم کے تحت دورے پر ہیں جہاں کیرالہ میں ان کی سیکوریٹی کے لیے لگائی رسی میں پھنس کر ایک نوجوان کی ...

کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، عدالت کا جلد سماعت سے انکار

سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو فوری راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ان کی عرضداشت پر 29 اپریل کو سماعت کی تاریخ طے کی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں ای ڈی کوبھی نوٹس جاری کیا ہے اور اسے 24 اپریل تک جواب دینے کی ہدایت دی ہے۔ سپریم کورٹ میں اروند ...

دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں کے کویتا کو 23 اپریل تک عدالتی حراست

دہلی کی ایک عدالت نے مبینہ دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں درج منی لانڈرنگ کے کیس میں بھارت راشٹر سمیتی کی ایم ایل سی کے کویتا کو 23 اپریل تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ سی بی آئی کی حراست ختم ہونے کے بعد کویتا کو راؤز ایونیو کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں جج کاویری باویجا نے انہیں سی ...