بھتے کے نام پر بے روزگاروں سے ٹھگی: راجندر راٹھور، دسمبر 2018 میں سی ایم آئی آئی کے سروے کے مطابق راجستھان کا ہرچھٹا شخص بے روزگار ہے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd February 2019, 8:05 PM | ملکی خبریں |

جے پور ،2 ؍فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بی جے پی کے سینئر لیڈر راجندر راٹھور نے ہفتہ کو الزام لگایا کہ ریاستی حکومت نے حال ہی میں اعلان بے روزگاری بھتے کے نام پر نوجوانوں کو ٹھگا ہے۔

راٹھور نے کہاکہ وعدہ کیا تھا کہ راجستھان کے تعلیم بے روزگاروں کو 3500 روپے بھتہ دیں گے۔دسمبر 2018 میں سی ایم آئی آئی کا جو سروے آیا اس کے مطابق راجستھان میں ہر چھٹا شخص بے روزگار ہے۔اس کی بنیاد پر راجستھان میں بارہویں پاس نوجوانوں کی تعداد 33 لاکھ ہے۔اگر ان تمام 33 لاکھ نوجوانوں کو حکومت 3500 روپے ماہانہ دے تو ریاستی حکومت پر 1166 کروڑ روپے کا بوجھ آئے گا۔راٹھور کے مطابق ریاستی حکومت نے اپنے اعلان میں اتنے ’اگر،مگر،لیکن‘لگائے ہیں کہ اب صرف 24 کروڑ روپے یعنی دو کروڑ روپے فی مہینہ کا بوجھ حکومت پر پڑے گا۔

انہوں نے کہاکہ راجستھان کی حکومت نے ایک طرح سے بے روزگاروں کو ٹھگنے کا کام کیا ہے۔'اس کے ساتھ ہی انہوں نے ریاست میں سوائن فلو سے ہو رہی اموات اور کڑاکے کی سردی میں بھی آب پاشی کے لئے رات میں ہی بجلی کی فراہمی کئے جانے کا بھی مسئلہ اٹھایاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

نریندر مودی ہار کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (26 اپریل) کو ہونی ہے اور کل شام کو اس کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ اسی کے ساتھ تیسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ مگر اس تیاری کے آغاز پر ہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے ...