میکے داٹ پراجکٹ کو مرکز سے جلد منظوری متوقع: وزیر اعلیٰ کمار سوامی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th October 2018, 10:41 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،5؍اکتوبر(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کی طرف سے شہریان بنگلور اور آس پاس کے علاقوں میں آباد لوگوں کو پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے میکے داٹ آبی منصوبے کی شروعات کو کسی بھی وقت مرکزی حکومت کی طرف سے منظوری مل سکتی ہے۔

مرکزی وزیر برائے آبی وسائل نتن گڈکری سے ملاقات کے بعد دہلی میں اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کمار سوامی نے کہاکہ میکے داٹ منصوبہ جس مقصد کے لئے تعمیر کیاجارہاہے اس سلسلے میں تمام تفصیلات مرکزی حکومت کو پیش کردی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی وزیر نے اس منصوبے پر مثبت موقف کا مظاہرہ کیا ہے، اور انہیں یقین ہے کہ اس وزارت سے انہیں منظوری جلد مل جائے گی، اس کے بعد وزارت ماحولیات وجنگلات سے بھی اس پراجکٹ کے لئے باضابطہ منظوری کے لئے کارروائی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت پر یہ واضح کردیاگیا ہے کہ میکے داٹ پراجکٹ بنگلور، رام نگرم، کنکاپورہ اور آس پاس کے علاقوں میں بسی آبادی کو صرف پینے کے پانی کے فراہمی تک محدود ہے، اس پراجکٹ کو کسی اور مقصد کے لئے استعمال میں نہیں لایا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے مسٹر گڈکری سے جو قومی شاہراہوں کے بھی وزیر ہیں ریاست میں شاہراہوں کی ترقی کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔

ریاست کی مختلف شاہراہوں کو ترقی دینے کے لئے فی الوقت جو کام جاری ہیں ان کو تیزی سے مکمل کرنے اور جن منصوبوں پر کام شروع نہیں ہوا ہے ان پر کام جلد شروع کرنے کے لئے زور دیاگیا۔ چکمگلور ، بلیکیری ، باناوار، ہلیال روڈ کو ترقی دینے کے لئے جو منصوبہ تیار کیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے اس کا سنگ بنیاد رکھنے گڈکری کو مدعو کیا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر برائے تعمیرات عامہ ایچ ڈی ریونا نے شاہراہوں پر محکمۂ تعمیرات عامہ کی طرف سے تعمیر کی جانے والی سہولتوں کو بہتر طریقے سے استعمال کرنے اور ان کی تعمیر کرنے کے لئے وزارت قومی شاہراہ کی طرف سے مناسب تعاون کے سلسلے میں بھی تبادلۂ خیال کیا۔

بنگلور اور منگلور کو جوڑنے والی شاہراہ نمبر 275 کے درمیان آنے والے گھاٹ سیکشن اور قومی شاہراہ نمبر 75 پر آنے والے شراڈی گھاٹ ، قومی شاہراہ نمبر 234 پر آنے والے چارمری گھاٹ ، قومی شاہراہ نمبر 169 پر آنے والے اگمبے گھاٹ اور دیگر شاہراہوں پر حالیہ بارشوں کے سبب جابجا زمین کھسکنے کے واقعات سے مرکزی وزیر کو ریونا نے آگاہ کرایا اور کہاکہ ان تمام شاہراہوں کی مرمت کے لئے 2078 کروڑ روپیوں کی رقم درکار ہے۔فوری طور پر مرکزی حکومت 1328کروڑ روپے منظورکرے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...