قمرالاسلام کے سانحہ ارتحال پر بیدر میں تعزیتی اجلاس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd September 2017, 11:27 PM | ریاستی خبریں |

بیدر،23؍ستمبر(ایس او نیوز؍محمدامین نوازبیدر) کا روان ادب ومرکزی رحمت عالم کمیٹی ضلع بیدر و استقبالیہ کمیٹی براے سالانہ مرکزی جلسہ رحمتہ العلمین کے ذمہ داروں معزز شہریان کا ایک ہنگامی اجلاس بضمن انتقال پُرملال قا ئد الحاج ڈاکر قمرالا سلام صاحب کمیٹی کے دفتر واقع نزد گاوں چوک بیدر منعقد ہوا ۔

اجلاس کا اغاز مولانا فیاض الدین پٹیل نایب قاضی کی قراء ت کلام پاک سے ہوا، الحاج شفیع الدین نے نعت شریف سنانے کی سعادت حاصل کی دوران اجلاس مُمتاز بین الاقوامی ناظم جناب اسلم فرشو ری حیدر آباد ناظم سالانا مرکزی جلسہ رحمتہ العلمینؐ نے بذریعہ فون قمرالا سلام صاحب کے انتقال کو افسوسناک خبر قرار دیا اور اپنے شخصی نقصان سے تعبیر کیا ہے ہر سال بیدر میں موصوف سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوے اُنکی مغفرت کے لیے دعا کی ، الحاج لیق الدین ایڈوکیٹ سابق رکن اسمبلی بیدرنے کہا کے قمرالا سلام صاحب پہلے مسلم لیگ بعد میں جنتا دل اور کانگریس میں شامل ہوے ، نہ صرف گلبرگا بلکہ پورے کرناٹک میں اپنا خاص مقام بنایا انکا جذبہ خدمت انکی مقبولیت کی وجہہ رہی کاروان ادب و مرکزی رحمت عالم کمیٹی ضلع بیدر کے صدر محمد فراست علی ایڈوکیٹ ، الحاج اختر محی الدین انجنیر، الحاج سید صغیر احمد صدر حج کمیٹی بیدر ، غوث قریشی سابقہ کونسلر ، الحاج جاوید احمد گتہ دار ، سید سعود کونسلر بلدیہ بیدر ، احمد محی الدین ربانی صدر مسلم لیگ بیدر ، شیخ سعید ااور نثار احمد پانی منتری سابق کونسلر س، کفایت اللہ صدیقی ، عبد الصمد صحافی چوبارہ ، شیخ اکبر گادگی ، عبدالمیقم ، ذاکر علی اور دیگر نے اجلاس میں گہرے احسا سات سے اتفاق کیا اور قرارداد منظور کی کے الحاج قمرالاسلام صاحب کے ا نتقال کی خبر ہم سب کے لیے صدمہ انگیز ہے قمرالا سلام کی منفرد قائدانہ صلاحیت عوام بلخصوص ملت اسلامیہ کی حقوق کے لیے ایوان اسمبلی اور باہربھی منظم انداز میں دور اندیشی اور اپنی گرجدار تقاریر کے ذریعہ بے مثال خدمات پیش کرتے رہے انہوں نے مختلف موقوں پر دینی مخافل کا بڑے پیمانے پر انعقا د کرواکر اپنی دینی ذمیداری کو پورا کرتے رہے۔میلاد النبی ؐ کے موقے پر رسول اللہؐ کی سیرت کو عام کرنے کے لیے محا فل کا آغاز کروایا یہاں بیدر میں مخصوص موقوں پر لوگوں میں محافل کے انعقاد میں کوی خاص دلچسپی نظر نہیں آتی تھی ، گذ شتہ ۱۲ سال قبل کا روان ادب و مرکزی رحمت عالم کمیٹی کے زیر اہتمام سالانا مرکزی جلسہ رحمت العالمین تحریری و تقریری مقابلے کے انعقادکے اعلان کے بعد موصوف سے اس بات کا ذکر کیا گیا تو انہو ں نے فوری ان سالانہ جلسوں میں اپنی شرکت کی پیشکش کی اور پا بندی سے ان جلسوں میں بحیثیت نگران جلسہ شرکت کرتے رہے انہوں نے بیدر اور ضلع کے اوقا فی اور ملی اداروں کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاؤن کیا ۔ آخر میں بار گاہ خدا وند کریم میں دعا کی گئی کہ سرکار دو عالم حضرت محمد ﷺ کے صدقہ و طفیل قمرالا سلام صاحب کی مغفرت فرما ئے اور ان کے درجات کو بلند فر ما ئے ۔ آمین 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔