بھٹکل: مرحوم سید اشرف برماور کے تعزیتی اجلاس کا انعقاد :سید اشرف عزیزِ جہاں ،دینی فکر کے حامل، مخلص انسان تھے

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 8th April 2018, 8:36 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:8/اپریل (ایس او نیوز)8اپریل بروز اتوار بعدنماز عصر سلطانیہ مسجد میں جماعت اسلامی ہند بھٹکل، تربیت اخوان ایجوکیشن سوسائٹی بھٹکل ، اسلامک ویلفئیر سوسائٹی ، اسپتال اور الکوثر گرلج کالج بھٹکل سمیت افرادِ جماعت کے ماتحت اداروں کے اشتراک سے سنیچر 7اپریل کو دارِ فانی سے کوچ کرنےو الے ماہر تعلیم ،مخلص سماجی کارکن مرحوم سید اشرف برماور کا تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔

تعزیتی جلسہ کاآغاز مولانا سید زبیر ایس ایم کی تلاوت قرآن و تذکیر سے ہوا۔ جس میں مولانا نے انہیں ایک فعال ، مخلص ومتحرک شخصیت قرار دیتے ہوئے خوبیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ سخت اختلاف کے باوجود ان کی پیشانی پر شکن نہیں پڑتی ، چہرے پر مسکراہٹ کھیلتے رہتی ، ہر کڑی تنقید کو بھی وہ انگیز کرلیتے تھے۔ مرحوم کے بھائی سید محی الدین برماور نے اشک بار آنکھوں سے خاندانی اور گھریلو معاملات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم بچپن سے ہی والدین کے فرمانبردار تھے ،انہوںنے گواہی دی کہ مرحوم ہم بھائی بہنوں کے لئے ایک مشفق والد کا درجہ رکھتے تھے۔ ہمہ وقت دین کی فکر میں رہتے ، کبھی کسی سے جھگڑا نہیں کیا، بہت ہی نرم خو،مربی کی حیثیت رکھتے تھے۔

ادبِ اسلامی سے خاص مناسبت اور قریبی تعلقات کی بنیاد پر گفتگو کرتے ہوئے مرحوم کے رفیق کار ڈاکٹر محمد حنیف شبابؔ نے مرحوم کو معیاری اور صالح فکر کا شاعر قرار دیا اور کہا کہ وہ ہم سے زیادہ اچھی شاعری کرتے تھے بہت جلد ان کا شعری مجموعہ منظر عام پرلانےکی بات کہی ۔ تنظیم کے جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری نے مرحوم کو ملی اور سماجی کاموں کے لئے دل کھول کر خرچ کرنے والاسخی کہا اور تنظیم کے قرارداد کی خواندگی کی۔ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے مہتمم مولانا مقبول کوبٹے ندوی نے تعزیتی اجلاس کے مقاصد پرروشنی اور کہاکہ جس شخص میں جو بھی خوبی ہوتی ہے وہ در اصل ملی سرمایہ اور امانت ہوتی ہے۔ اسی کےمصداق مرحوم ملی فکر کے حامل تھے، انہوں نے ملی اداروں کی خیر خواہی کےلئے عہدوں کو ٹھکرایا۔

مرحوم کے برادرِ نسبتی اشفاق سعد ا نے مرحوم کی صفات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ تعلیمی ، سماجی اور تحریکی میدانوں میں وہ کیسے تھے وہ تو سب جانتے ہیں، عام طورپر سماجی یا کسی بھی ادارے سے منسلک فرد اپنے خاندان و گھر کی طرف زیادہ توجہ نہیں دیتا ، مگر مرحوم خاندان اور خاندان کے بچوں کی دینی تربیت کو لے کر ہمیشہ فکر مند رہتے ، مسلم ہو کہ غیر مسلم پڑوسی کا حد درجہ خیال رکھتے۔ مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے چیف قاضی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی ندوی مدنی نے بھی تاثرات کا اظہار کرتےہوئے کہاکہ انسا ن کو جتنا وقت میسر ہے اسی میں وہ دینی کام کرے ،نتیجہ کا انتظار نہ کرے۔ اس سلسلے میں انہوں نے خاندانی حوالے سے کہاکہ 15سال پہلے ہی مرحوم کوعارضِ قلب کے متعلق کہاگیا تھا کہ دل کا آپریشن نہیں کیا جاسکتا، صرف 6ماہ ہی وہ زندہ رہیں گے ۔ مرحوم کو جب یہ بات معلوم ہوئی تو جو وقت بھی انہیں میسر ہوا وہ سب دینی و دعوتی کاموں میں صرف کیا۔

شمس اسکول کے سکریٹری محمد طلحہ سدی باپا، نیلور سے تشریف فرما مولانا ذاکر، سماجی کارکن اور مرحوم کے ساتھی سید حسن برماور نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا ۔ جمعہ مسجد احمد سعید ہرلی سال کے سکریٹری مولانا ضیاء الرحمن رکن الدین ندوی اور مشہور شاعر اقبال سعیدی نے قراردادوں کی خواندگی کی۔

مرحوم کے ہم راز، دیرینہ رفیق کارقادر میراں پٹیل نے مرحوم دراصل کس طرح اپنی ایک ذات میں انجمن تھے اس پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ذاتی طورپر محسوس کرتاہوں کہ میرا ایک بازو ٹوٹ گیا ہے ۔ انہوں نے مرحوم کو عزیزِ جہاں کے لقب سے یاد کرتے ہوئے خراج ِ عقیدت پیش کی۔ آخر میں امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بھٹکل مجاہد مصطفیٰ مرحوم کی دعوتی تڑپ کو اجاگر کرنے والی مثال پیش کرتےہوئے انہیں ایک مخلص رہنما قرار دیا۔

مرحوم کے ہائی اسکول کے ساتھی ، جماعت المسلمین بھٹکل کے چیف قاضی مولانا محمد اقبال ندوی کی دعا پر جلسہ کا اختتام ہوا۔ مولانا سید یاسر ندوی نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے شکریہ کلمات اداکئے۔ تعزیتی جلسہ میں مرحوم کے وارثین ،متعلقین سمیت عوام کی کثیر تعداد شریک تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔