جناب عبداللہ دامودی کے انتقال پر تعزیتی قرارداد منجانب کینرا مسلم خلیج کونسل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th August 2018, 10:01 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل،10؍اگست (ایس او نیوز؍موصولہ رپورٹ) مورخہ 2 اگست 2018  بروز بدھ بعد ظہر شہر  بھٹکل کی مشہور و معروف ادبی  شخصیت تعلیمی سماجی و ثقافتی اداروں کے  بےلوث خاموش خدمت گزار  محترم مکرم عبداللہ دامودی صاحب  78 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔  إنا لله وإنا إليه راجعون۔ موت سے کسی کو  مفر نہیں تقدیری فیصلہ کے تحت ہر ایک کو  اللہ تعالی کے حضور حاضری لازمی ہے لیکن بعض اشخاص کا معاشرہ و سوسائٹی سے یکلخت اٹھ  جانا  ھمیشہ کے لئے رخصت ھوجانا قومی و ملی امور کی انجام دہی میں بڑا خلل واقع ھوتاہے انہی نیک  لوگوں میں محترم و مکرم عبداللہ دامودی صاحب کا شمار ہوتا ہے ۔آپ کے رحلت پر جہاں بھٹکل کے تعلیمی سماجی ثقافتی ادارے محروم ھوئے اس محرومی کا احساس کینرا مسلم خلیج کونسل کے عہدے داران و ممبر جماعتوں کو ہے  کیونکہ یہ دور قحط الرجال کا دور ہے مخلصانہ خدمات کو انجام دینے کا فن ہر ایک کے بس کی بات نہیں لیکن  محترم عبداللہ صاحب دامودی  ان بےلوث خدمت گزار اشخاص میں سے ایک تھے جن کی ملنساری، نرم مزاجی، حسن نظامت ،میٹہے بول ،دین بیداری کو قومی ادارے قرب و جوار کے افراد وقفہ وقفہ سے یاد کرتے رہیں گے۔

سچی بات یہ ہے کہ مرحوم اپنی ذات میں ایک انجمن تھے موصوف گوناگو صفات کے حامل تھے منجملہ صفات  میں ایک اہم وصف آپ نے اپنی ذات کو ھمیشہ اجتماعی کاموں اجتماعی اداروں سے مربوط رکھا ۔انفرادیت کو اجتماعیت پر ترجیح دی اور اداروں کی طرف مفوضہ ذمے داریوں کو  بحسن خوبی انجام دینے کا ہنر  جانتے تھے  لہذا آپ جہاں بغرض معاش مقیم ہوئےوہاں پر (ھند بیرون ھندبمبئی جدہ   ینبع ) میں جماعتی نظام کو مستحکم کرنے میں بنیادی کردار انجام دیا ہے اسی طرح بھٹکل مسلم خلیج کونسل کی ممبر جماعتوں میں خصوصی روابط سے انکار ممکن نہیں۔اس اہم قومی یکجہتی کیلئے فکر مند رہنے والی شخصیت کے انتقال پرملال پر   کینرا مسلم خلیج کونسل شہر  بھٹکل کے تعلیمی سماجی ثقافتی  اداروں (انجمن حامی مسلمین، جامعہ اسلامیہ، مادر حوا اسلامک اسکول، شمس انگلش ھائی اسکول ۔مجلس اصلاح و تنظیم و ان کے پسماندگان  کے ساتھ گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی قرارداد   کے ذریعہ مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ھوئے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا گو ہے

اللهم اغفر له وارحمه و ارفع درجته في العليين وأسكنه فسيح جناته. شریک غم صدر  عبدالقادر باشہ رکن الدین و سکریٹری  ابومحمد مختصر

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔