تسلیم الدین کی سیاسی ضد کوجنتادل راشٹر وادی سلام کرتی ہے؛اپنی شرطوں پر ہی سیاست کر مسلم قیادت کو ابھارا جا سکتا ہے:اشفاق رحمن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th September 2017, 12:31 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ،19؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جنتادل راشٹر وادی نے ایم پی محمد تسلیم الدین کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی کے کنوینر اور جواں سال مسلم رہنماء اشفاق رحمن نے کہا ہے کہ تسلیم الدین جیسی شخصیت ہندوستانی سیاست میں صدیوں میں پیدا ہوتی ہے، انہوں نے پوری زندگی اپنی شرطوں پر سیاست کی۔ مسلمانوں میں سیاسی ضد والے رہنماء کا فقدان ہے۔ جو اپنی مرضی اور اپنی شرطوں پر سیاست کا مادہ رکھتا ہو۔ 

تسلیم الدین صاحب جنتادل راشٹر وادی کی’’اپنی سیاست۔ اپنی قیادت‘‘کے اصولوں کے قریب تھے۔ جے ڈی آر کو اسی لئے ان کے کھونے کا زیادہ غم ہے۔ تسلیم الدین کیلئے پارٹی کو معنی نہیں رکھتی تھی، وہ خود ایک پارٹی تھے۔ کبھی بھی انہوں نے کسی بھی سیاسی جماعت سے ٹکٹ نہیں مانگا۔ ہر پارٹی کی خواہش رہتی تھی کہ تسلیم الدین ان کی پارٹی سے انتخاب لڑیں۔ آج ایسے کتنے مسلمان ہیں،جن کے پیچھے پارٹیاں بھاگتی ہو۔اشفاق رحمن کہتے ہیں کہ مسلمانوں کو اقتدار کے پیچھے نہیں بلکہ اقتدار کیلئے بھاگنا چاہئے۔ 

جے ڈی آر کا ماننا ہے کہ ہم ہاتھ پھیلانے والے نہیں،دینے والے بنیں۔ ٹکٹ بانٹنا خوبی ہے، مانگنا نہیں۔ جے ڈی آر اسی نہج پر کام کر رہی ہے۔ بقول اشفاق رحمن،تسلیم الدین نے سیمانچل میں بدحال مسلمانوں کی ایک بڑی لڑائی لڑی۔ دبے کچلے طبقہ کو انہوں نے آواز دینے کا کام کیا۔ جب بنگلہ دیشی دراندازی کے نام پر مسلمانوں کی ایک بڑی آبادی کو تنگ وتباہ کیا جارہا تھا تو وہ تسلیم الدین ہی تھے جنہوں نے نہ صرف مورچہ سنبھالا بلکہ دوسری شہریت کا درجہ جھیل رہے اور بنیادی سہولیات سے محروم طبقہ کو پہچان دلانے کا کام کیا۔ 

تسلیم الدین کی تحریک سے ہی مقامی مسلمانوں کا مورل بوسٹ اپ ہوا۔ تسلیم الدین کے بغیر سیمانچل آج ادھورا ہے، وہ زمینی رہنماء تھے۔جدوجہد کے قائل تھے،خود کو سیمانچل کی بقا کے لئے جھونک دیا تھا۔ وہ سیمانچل کی ترقی چاہتے تھے۔ لیکن حکومت کی نیت اور مقدر نے ساتھ نہیں دیا۔ جس کے سبب سیمانچل آج بھی بدحالی کی مار جھیل رہا ہے۔ دراصل تسلیم الدین کی سیاسی طاقت کے بطور ابھرنے سے سبھی سیاسی جماعت بے چینی محسوس کرتے تھے۔ ایسے بھی کوئی جماعت مسلمانوں کے قیادت کو ابھرنے نہیں دینا چاہتی۔ تسلیم الدین اس کے شکار رہے ہیں۔ وہ اپنے بوتے سیاست نہیں کرتے تو ان کا بھی سیاسی حشر دیگر سیاسی غلام مسلم رہنماؤں کی طرز پر ہوتا۔ تسلیم الدین کی سیاسی ضد کو جے ڈی آر سلام کرتی ہے۔ 

جے ڈی آر کی صاف سمجھ ہے کہ اپنی شرطوں پر ہی سیاست کر مسلم قیادت اورمسلم قیادت والی پارٹی کو ابھارا جا سکتا ہے۔ مسلمانوں کو بھی چاہئے کہ ایسی قیادت کا کھل کر حمایت کرے۔ تسلیم الدین صاحب کا سچا خراج عقیدت کے لئے جنتادل راشٹروادی سیمانچل کی ترقی کا بیڑا اٹھائے گی۔ ادھوری لڑائی کو مکمل کرکے دیکھائے گی۔ جے ڈی آر نے سیمانچل کو اپنی سیاست کا مرکزبنانے کا بھی حکمت عملی تیار کی ہے۔ تاکہ تسلیم الدین کی خلاء کو پُر کیا جاسکے۔ تسلیم الدین صاحب کو جے ڈی آر کا آخری سلام ۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...