میانمار کے حالات روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کے لیے سازگار نہیں: اقوام متحدہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th January 2018, 1:42 PM | عالمی خبریں |

ڈھاکہ 26جنوری(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) اقوام متحدہ کے حکام کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کے کیمپوں میں موجود روہنگیا کے پناہ گزین میانمار واپس جانا چاہتے ہیں لیکن تاحال وہاں کے حالات ان کی واپسی کے لیے سازگار نہیں ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کے چیف ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر جسٹن فورسیتھ نے بنگلادیش کا دورہ کیا اور وہاں کیمپوں میں موجود روہنگیا کے مسلمان پناہ گزینوں سے ملاقات کی جب کہ ان کا کہنا تھا کہ کیمپوں میں موجود ہزاروں مسلمان میانمار واپس جانا چاہتے ہیں۔یونیسف کے چیف ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ میانمار میں اب بھی مسلمانوں پر حملے کیے جارہے ہیں لہذا پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے وہاں کے حالات سازگار نہیں اور کیمپوں میں موجود پناہ گزینوں کو بھی یہی فکر لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ میں موجود ایک خاتون نے جب میانمار میں اپنے رشتہ داروں سے بات کی تو انہیں بتایا گیا کہ اب بھی مسلمانوں کی آبادی پر حملے کیے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں میانمار فوج کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن کے دوران ہزاروں مسلمانوں کو قتل کیا جاچکا ہے جب کہ 6 لاکھ سے زائد مسلمان ہجرت کرکے بنگلادیش کے کیمپوں میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...