بی جے پی کے ایم پی آر کے سنہا پر ہوئے قاتلانہ حملے کی چوطرفہ مذمت

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 21st February 2017, 11:44 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ ؍آرا، 20فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ روندر کشور سنہا کی اتوار کو انتخابی اجتماع کرنے جانے کے دوران اترپردیش کے بستی میں واقع روتا چوراہے پر سپائی غنڈوں کی طرف سے کئے گئے قاتلانہ حملے اور ٹرینوں پر کئے گئے پتھراؤ کے واقعہ کا زبردست ردعمل ہوا ہے،اس لئے لوگو میں بھاری غصہ ہے،واقعہ کی چوطرفہ مذمت ہو رہی ہے۔بہار بی جے پی کے تمام بڑے لیڈروں سمیت یوتھ مورچہ کے ریاستی لیڈر سنجیو کمار سنگھ، کنال سنگھ سولننکی، بھاجیمو لیڈر دیپک سنگھ، آرابار ایسوسی ایشن کے وجیتا وردھن، ایڈووکیٹ سندیپ کمار، نوجوان لیڈر بھیم لال، آشوتوش سہائے، پرکاش کمار، دھنوج سنگھ سمیت سینکڑوں لوگوں نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ان غنڈوں کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔بی جے پی لیڈروں نے کہا کہ آر کے سنہاملک کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں،وہ معاشرے کے بین الاقوامی نمائندے تو ہیں ہی ساتھ ہی تمام ذات اور مذہب کے لیڈر ہیں۔عوام میں بڑے پیمانے پراپنی مقبولیت بنا چکے آر کے سنہا کی انتخابی جلسوں میں خلل ڈالنے کی کوشش کرنے والے لوگوں کی جگہ جیل میں ہونی چاہئے۔قابل ذکر ہے کہ اتوارکو بستی صدر کے علاقے میں انتخابی مہم کرنے جاتے وقت وہاں کا ایک آزاد امیدوار راکیش شریواستو اپنے قریب سو حامیوں کے ساتھ روتا چوراہا آکر گاڑی کو گھیر لیا اور ممبر پارلیمنٹ کو اجتماع سے واپس جانے اور گاڑی سے نیچے اترنے کی دھمکی دینے لگا۔جب ایم پی سنہا گاڑی سے نہیں اترے تو وہ گاڑی پر پتھراؤ کرنے لگے۔اس حادثے میں گاڑی کو نقصان پہنچا۔ایم پی کی حفاظت میں لگے سیکورٹی اہلکاروں نے غنڈوں کی جم کر پٹائی کر دی تب جاکر غنڈے بھاگ کھڑے ہوئے۔ادھر ایم پی سنہا نے پورے معاملے کو لے کر اپنی طرف سے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ملزموں کو گرفتار کرنے میں پولیس مصروف ہو گئی ہے۔ راکیش شریواستو سمیت تقریبا سو لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...