ریاستیں ہجومی تشدد اور گؤ رکشا کے نام پر تشدد روکنے کے حکم پر عمل کریں: عدالت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th September 2018, 2:42 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 24 ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) سپریم کورٹ نے پیر کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا کہ وہ گؤ رکشا کے نام پر تشدد اور ہجومی تشدد کے ذریعہ قتل کے واقعات پر روک لگانے کی ہدایات پر عمل کیا جائے اور لوگوں کو اس بات کا احساس ہونا چاہئے ایسے واقعات پر انہیں قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس دھننجے وائی چندرچوڈکے بنچ نے اس نوٹس لیا کہ اس کے 17 جولائی کے فیصلے میں دی گئی ہدایات پر عمل کے بارے میں دہلی، ارونا چل پردیش، میزورم، تلنگانہ اور میگھالیہ سمیت آٹھ ریاستوں کو اب اپنی رپورٹ داخل کرنی ہے۔ اس فیصلے میں عدالت نے گؤ رکشا کے نام پر تشدد اور ہجومی تشدد کے ذریعہ پیٹ پیٹ کر مار ڈالنے کے واقعات سے سختی سے نمٹنے کے بارے میں ہدایات دیئے گئے۔بنچ نے ان آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاست کو تین دن کے اندر اپنے جواب داخل کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے اس معاملے میں کانگریسی لیڈر تحسین پوناوالا کی عرضی پر دو ہفتے بعد سماعت کیلئے درج کر لیا۔بنچ نے ان ہدایات میں سے ایک پر عمل کے بارے میں مرکزی حکومت سے بھی جواب مانگا ہے۔ اس ہدایات میں مرکز اور تمام ریاستوں کو ٹیلی ویژن، ریڈیو اور الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے گؤ رکشا کے نام پر قتل اور بھیڑ کی طرف سے لوگوں کے قتل کے خلاف بیداری مہم چلانے کے لیے کہا گیا ہے۔مرکز نے عدالت کو مطلع کیا تھا کہ عدالت کے فیصلے کی روشنی میں ہجومی تشدد کے بارے میں قانونی خاکہ پر غور کے لیے وزارتی گروپ تشکیل دی جائے ۔پوناوالا نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ عدالت کے فیصلے کے تین دن بعد 20 جولائی کو راجستھان کے رام گڑھ ضلع کے ایک گاؤں میں خود ساختہ گو رکشک کے ایک گروپ نے 28 سالہ کسان رکبر خان پر حملہ کر دیا۔ہریانہ کے رہائشی رکبر خان اپنے دوست اسلم کے ساتھ جنگل کے راستے دودھ دینے والی گائے لے کر جا رہا تھا اسی وقت ہجوم نے ان جانوروں کو ذبح کے لئے لے جانے کا الزام لگاتے ہوئے حملہ کر دیا تھا۔ اسلم کسی طرح بھیڑ کے حملے سے بچ کر نکل گیا ؛لیکن رکبر عرف اکبر خان کو بھیڑ نے پیٹ پیٹ کر شہیدکردیا تھا ۔ پوناوالا نے اس معاملے میں عدالت کے حکم کی صریح خلاف ورزی کے مسئلے پر راجستھان حکومت کے چیف سکریٹری اور پولیس سربراہ کے ساتھ ساتھ دیگر افسران کے خلاف اہانتی کارروائی شروع کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...