پندرہ اگست تک 125اندرا کینٹینوں کی تکمیل مشکوک

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 26th July 2017, 1:12 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:25/ جولائی(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ سدرامیا اس بات کیلئے کوشاں ہیں کہ برہت بنگلور مہانگر پالیکے کی طرف سے شہر کے تمام 198وارڈوں میں اندرا کینٹین کی شروعات کی جائے اور یہاں پر غریبوں کو پانچ روپیوں میں ناشتہ اور دس روپیوں میں دوپہر اور رات کا کھانا مہیا کرایا جائے۔اس کیلئے بی بی ایم پی کی طرف سے تمام وارڈوں میں جگہوں کی نشاندہی بھی کی جارہی ہے، لیکن اندرا کینٹین کی تعمیر میں ہورہی تاخیر کے سبب اب یہ شبہ ظاہر کیا جارہاہے کہ 15 اگست تک شہر میں 125اندرا کینٹینوں کا مکمل ہونا غالباً ناممکن ہے۔حال ہی میں وزیراعلیٰ سدرامیانے وزیر برائے ترقیات بنگلور کے جے جارج، شہر کی میئر جی پدماوتی اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے ہمراہ اندرا کینٹین پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور اس کے بعد اعلان کیا کہ 15اگست تک 125اندرا کینٹین کھول دئے جائیں گے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ بی بی ایم پی نے اب تک صرف 75اندرا کیٹینوں کیلئے جگہ کی نشاندہی کی ہے، جبکہ ان میں سے صرف 28/ اندرا کینٹین تکمیل کے مرحلے تک پہنچ پائے ہیں، اگلے بیس دنوں میں اور کتنے کینٹین مکمل ہوں گے اس بارے میں کچھ بھی کہنا مشکل ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ایک کینٹین کیلئے کم از کم ایک ہفتے کا وقت درکار ہے۔ سرسی وی رامن نگر، ہبال، پلکیشی نگر، سروگنا نگر، شانتی نگر، شیواجی نگر وغیرہ میں اندرا کینٹین کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ بنی گان ہلی، سی وی رامن نگر، نیو تپ سندرا، ہوئسلا نگر، جیون بیمہ نگر، کونینا اگراہارا وغیرہ میں کینٹینوں کی تکمیل ہوچکی ہے۔مزید 21 مقامات پر کینٹین پر کام تیزی سے جاری ہے۔ یہ کہا جارہا ہے کہ 15اگست تک اگر 50کینٹین بھی مکمل ہوجائیں تو بہت ہوگا۔ یہ کہا جارہا ہے کہ اگر 15اگست تک اندرا کینٹین بڑی تعداد میں مکمل نہیں ہوپائے تو جتنے تیار رہیں گے ان کا افتتاح کردیا جائے گا اور باقی کینٹینوں کو مرحلہ وار 2/ اکتوبر کو گاندھی جینتی اور 19نومبر کو اندرا گاندھی جینتی کے موقع پر کھولاجائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔