سرسی سرکل کی مرمت ایک ماہ میں کی جائے: پرمیشور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th January 2019, 11:17 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،9؍جنوری(ایس او نیوز) شہر کے سرسی سرکل فلائی اوور کی تعمیر ومرمت کاکام ایک ماہ کے اندر مکمل ہوجانا چاہئے۔ یہ بات آج نائب وزیراعلیٰ اور وزیر برائے ترقیات بنگلور ڈاکٹر پرمیشور نے کہی۔

آج فلائی اوور کی مرمت کے کاموں کا رسمی طور پر آغاز کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 30 دنوں کے اندر فلائی اوور کا ایک حصہ عوام کے لئے کھول دیا جائے۔ اس موقعے پر نائب وزیراعلیٰ کو فلائی اوور کی مرمت کے لئے کی گئی تیاریوں سے آگاہ کرایا گیا۔

فلائی اوور کا معائنہ کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مرمت کے کاموں کو اس قدر تیزی سے کیا جائے کہ اس سڑک کااستعمال کرنے والوں کو زیادہ پریشانی اٹھانی نہ پڑے۔

انہوں نے کہاکہ 2.9 کلومیٹر طویل فلائی اوور کی مرمت پر 4.5کروڑ روپیوں کا خرچ آرہاہے، مرمت کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی کو استعمال میں لایا جارہاہے۔ تاکہ فلائی اوور کی اوپر کی سڑک پر بارش کے دنوں میں کوئی گڈھا بننے نہ پائے۔یہاں تک کہ گرمیوں میں بھی سڑک کو کوئی نقصان نہ پہنچے ، اسی لئے تار میں ایسا مواد استعمال کیا جارہا ہے جو 146 ڈگری کی گرمی میں بھی نہ پگل پائے۔ اس طرح کے مواد سے سڑک تعمیر کے نتیجے میں یہ یقینی بنایا جاسکتاہے کہ فلائی اوور سے پانی کا رساؤ بند ہوجائے اور سڑک پر جو گڈھے بن چکے ہیں انہیں ہمیشہ کے لئے ختم کردیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ 30دنوں میں فلائی اوور کی ایک جانب مرمت کاکام پورا کرلیا جائے اور اس کے بعد دوسری جانب سے کام شروع کیا جائے۔ نائب وزیراعلیٰ کے ہمراہ میئر گنگامبیکے ، نائب میئر بھدرے گوڈا، بی بی ایم پی میں حکمران پارٹی کے لیڈر شیوراجو، بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ پرساد ، چیف انجینئرکے ٹی ناگراج اور دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔