بنگلور کے ترقیاتی منصوبوں کو متعینہ وقت میں مکمل کیا جائے افسران کو وزیر اعلیٰ کی ہدایت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th July 2018, 11:22 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،16؍جولائی(ایس او نیوز) ریاستی وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے بلدی حکام کو یہ ہدایت دی ہے کہ بنگلور شہر کی ترقی کے لئے جاری کئے گئے منصوبوں اور تعمیراتی کاموں کو متعینہ وقت کے اندر مکمل کرنے کے ذریعہ عوام کو سہولت فراہم کی جائے۔

وزیر اعلیٰ نے بنگلورو شہر کی ترقی اور شہر کو در پیش ٹریفک کا مسئلہ، راستوں کی خستہ حالی، کچرے کی نکاسی، تالابوں کا تحفظ، میٹرو کے تعمیراتی کام کی پیش رفت اور دیگر امور سے متعلق بیو کام کی صدر کرن مذمدارشاہ اور بی پیاک نامی عوامی رضاکار تنظیم کے ذمہ داروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا تھا۔

اس موقع پر کمار سوامی نے یقین دلایا کہ ہر ماہ نائب وزیر اعلیٰ اور اعلیٰ افسران کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کرنے کے ذریعہ ترقیاتی کاموں یں تیزی پیدا کی جائے گی۔اس اجلاس میں چیف سکریٹری ٹی ایم وجے بھاسکر، محکمہ شہری ترقیات کے جائنٹ چیف سکریٹری مہیندر جین، بی ایم آر سی ایل کے منیجنگ ڈائرکٹر اجے سیٹھ، بی بی ایم پی کمشنر منجو ناتھ پرساد، بنگلور شہر کے پولیس کمشنر ٹی سنیل کمار، بی پیاک کے اراکین اور دیگر کئی اعلیٰ افسران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔