دوسری بیوی رادھیکا اور بیٹی کی معلومات الیکشن کمیشن میں جمع نہ کرنے پرکمار سوامی کے خلاف شکایت درج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th March 2019, 10:58 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،26؍مارچ (ایس او نیوز) وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کے خلاف ریاستی پولیس مہاسنگھا کے صدر ششی دھرنے الیکشن کمیشن میں شکایت درج کروائی ہے۔ اپنی شکایت میں انہوں نے کہاکہ اسمبلی انتخابات کے موقع پرکمار سوامی نے اپنی ذاتی تفصیلات کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن کو معلومات فراہم نہیں تھیں۔ اس ضمن میں صحیح طریقہ سے تحقیق وتفتیش کرنے کی ضرورت ہے۔ کمارسوامی نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے مکمل معلومات فراہم نہیں کیں۔ ان سے ایک اولاد کا جنم ہواہے۔ اس بچہ کے والد کمار سوامی ہیں لیکن 2018 کے اسمبلی انتخابات کے موقع پر کمار سوامی نے اس بچی کی معلومات الیکشن کمیشن میں نہیں دی۔ یہ عمل عوامی نمائندہ ایکٹ کے تحت غلط ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ عوامی نمائندہ ایکٹ 125(اے) اور فوجداری معاملہ کے تحت انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوارکو چاہئے کہ وہ انحصارکرنے والے اپنے کنبہ کے تمام اراکین کا تفصیلی تعارف کروائے ۔ لیکن کمار سوامی نے اپنی دوسری بیوی رادھیکا کمار سوامی اور ان کی بیٹی کا ذکرنہیں کیا۔ اس طرح وزیراعلیٰ نے ریاست کے عوام کو غلط پیغام دیا ہے۔ رادھیکا کے ساتھ تعلقات جائز ہوں یا ناجائز ہرحال میں کمار سوامی کو الیکشن کمیشن میں جمع کردہ حلف نامہ میں درج کرناتھا لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ وہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...