یومِ آزادی کے موقع پر بھٹکل تنظیم میں ہوگا حب الوطنی پر نغمہ سرائی کا مقابلہ؛ اُردو اسکولوں کے طلباء فوری نام درج کروائیں

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th August 2018, 9:53 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 11/اگست (ایس او نیوز) یوم آزادی کی مناسبت سے مورخہ 15 اگست کو قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے زیراہتمام حب الوطنی پر نغمہ سرائی کا شاندار مقابلہ منعقد کیا گیا ہے جس میں بھٹکل تعلقہ کے اُردو اسکولوں کے طلبا شریک ہوکر اپنے فن کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔

اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے تنظیم کی تعلیمی و ثقافتی کمیٹی کے کنوینر جناب ایس ایم عبدالعظیم(امباری) نے بتایا کہ  بھٹکل تعلقہ کے جملہ 11اُردو اسکولوں کو لیٹرس روانہ کئے گئے ہیں اور بچوں کو اس مقابلے میں شریک ہونے کی درخواست کی گئی ہے۔ کئی اسکولوں سے بچوں کے نام رجسٹرڈ کرائے گئے ہیں اور ناموں کو درج کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھٹکل تعلقہ کے عصری و دینی مدراس کے 16 سال تک کی عمر کے طلبا اس مقابلے میں شریک ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ طلبا اُردو کے ساتھ ساتھ نوائطی زبان میں بھی حب الوطنی پر ترانہ اورگیت پڑھ کر سنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دلچسپی لینے والے طلبا فوری اپنا نام  اور تفصیلات تنظیم دفتر میں درج کرواسکتے ہیں یا پھر اُن سے موبائل نمبر 9448629398 پررابطہ کرسکتے ہیں۔

اول ، دوم اور سوم آنے والوں کو انعامات سے نوازا جائے گا، نیز حصہ لینے والے سبھی طلبا کو سرٹی فیکٹ سے نوازا جائے گا۔

پروگرام تنظیم ہال میں 15/اگست کو رات ٹھیک نو بجے شروع ہوگا۔جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے پرنسپل مولانا مقبول کوبٹے ندوی اور انجمن کالج کے ریٹائرڈ پرنسپل کے سی نذیراحمد مہمان خصوصی کے طور پر تشریف فرما ہوں گے۔

جناب عبدالعظیم صاحب نے تمام لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس موقع پر کثیر تعداد میں شریک ہوکر بچوں کی ہمت آفزائی فرمائیں اور پروگرام کو کامیاب بنائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...