بھٹکل خلیفہ جامع مسجد میں 27 جولائی کو ہوگا بھٹکل کے جملہ شبینہ مکاتب کے طلباء کے مایبن مسابقہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th July 2018, 8:38 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 25/جولائی (ایس او نیوز) مورخہ 27/جولائی بروز جمعہ خلیفہ جامع مسجد میں بھٹکل کے جملہ شبینہ مکاتب کے  طلباء کے مابین حفظ، ناظرہ قرآن, احادیث مبارکہ و ادعیہ مسنونہ کا مسابقہ  رکھا گیا ہے جس میں بهٹكل كي بهت ساري مساجد سے  شبینہ مکاتب کے طلباء حصہ لے رہے ہیں۔پروگرام مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین  بھٹکل کے شعبہ تعلیم وثقافت کی جانب سے منعقد کیا گیا ہے۔ان تمام باتوں کی اطلاع شعبہ کے سرگرم رکن مولوی یاسین  نائطے ندوی نے دی۔ اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے بتایا کہ  مسابقہ کے لیے تین گروپ بنائے گئے ہیں ، جس میں حفظ، ناظرہ،  اور دعائیں و احادیث کے الگ الگ مسابقے ہوں گے۔ہر مسجد سے تين گروپ ميں ايك ايك ممتاز طالب علم كو شريك كيا گيا تها، مزید بتایا کہ حصہ لینے والے قریب 75 طلباء میں سے گذشتہ جمعہ انتخابی نشست کے بعد ہر گروپ سے تقریبا 13  13 طلباء کو منتخب کیا گیا ، جمعہ کے دن جملہ تین گروپوں میں  41 طلباء کا مسابقہ ہوگا۔

پروگرام کے نائب کنوینر  نے بتایا کہ جمعہ کو مسابقہ  دو نشستوں پر مشتمل ہوگا۔پہلی نشست بعد نماز عصر شروع ہوگی جو مغرب کی اذان تک چلے گی۔ دوسری نشست بعد نماز عشاء شروع ہوگی۔

جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے مہتمم مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی مہمان خصوصی کے طور پر تشریف فرما ہوں گے، جبکہ مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین  بھٹکل کے چیف قاضی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی ندوی مدنی پروگرام کی صدارت کریں گے۔

پروگرام میں مدرسہ تعلیم القران کے طلباء مشہور و معروف  قراء کے لہجے میں مظاہرہ قرات  کے ذریعہ روح پرور منظر بھی پیش کریں گے، ساتھ ہی ساتھ علماء کرام کے ایمان افروز خطابات بھی ہوں گے۔

مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کی جانب سے عوام الناس سے پروگرام میں کثیر تعداد میں شریک ہوکر طلباء کی ہمت افزائی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...