میرٹھ:عاشق جوڑے کی موت سے علاقے میں فرقہ وارانہ کشیدگی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th September 2018, 10:19 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

میرٹھ،07؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) میرٹھ کے سردھنا تھانہ علاقہ کے راردھنا گاؤں میں زہر کھانے والے عاشق جوڑے کی موت سے علاقے میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیل گئی ہے۔لڑکی کی موت سے مشتعل لوگوں نے ملزم فریق کے لوگوں کے گھروں میں خوب توڑ پھوڑ کی۔ اس کے پیش نظر جمعہ کی صبح بھی گاؤں میں کافی تعداد میں پولس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی اکھیلیش کمار اور ایس پی دیہات راجیش کمار نے گاؤں کا دورہ کرکے لوگوں سے امن قائم رکھنے کی اپیل کی۔بنیادی طور پر سرورپور کے گوٹکا گاؤں کا رہنے والا راکیش گزشتہ کافی عرصے سے اپنے خاندان کے ساتھ راردھنا گاؤں میں رہ رہا تھا۔ جمعرات کی شام کو راکیش اور اس کی بیوی کہیں باہر گئے تھے۔ اسی درمیان شام کو ان کا بڑا بیٹا کھیت سے واپس لوٹا تو گھر میں اکیلی اپنی چھوٹی بہن تنو کو گاؤں کے رہنے والے خالد کے ساتھ بیٹھا دیکھ کر مشتعل ہو گیا۔اس نے خالد کو دھمکی دے کر گھر بھگا دیا۔ بھائی کے ذریعہ ڈانٹ کھانے کے بعدتنو اپنی فوفی کے گھر چلی گئی۔ کچھ دیرکے بعد، تنو نے گھر واپس آنے کے بعد زہر کھالیا۔ خالدنے بھی اپنے گھر جاکر زہر کھالیا۔کچھ دیر بعد دونوں کی طبیعت بگڑ گئی۔ گاؤں اورگھروالے دونوں کو لے کر سی ایچ سی پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے تنو(19)کو مردہ قرار دیا۔ خالد (22)کی نازک حالت کے پیش نظر اسے کیلاشی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ساڑھے تین گھنٹے کے بعد جمعرات کے روز اس کی بھی مو ت ہو گئی۔ اس واقعہ کے بعد ارد گرد کے علاقے میں کشیدگی اور افواہ پھیل گئی۔ رات قریب آٹھ بجے پڑوسی گاؤں سے اعلان ہونے کے بعد کئی دیہات کے نوجوان راردھنا گاؤں پہنچ گئے۔ سی او سردھنا سنتوش کمار سنگھ نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو ان سے دھکا مکی کی گئی اورانہوں نے ملزم نوجوان خالد کی برادری کے لوگوں کے گھروں میں توڑ پھوڑ کی۔ اس کے بعد لوگوں نے مسلم ڈاکٹر کی کار میں بھی توڑ پھوڑ کی۔ لوگوں نے الزام لگایا کہ اگر جھولاچھاپ چاہتا توطالبہ کو بچایا جا سکتا تھا لیکن اس نے اسے گرم پانی پلا دیا۔ اس سے لڑکی کی موت ہو گئی۔ لڑکی کی موت کی وجہ سے گاؤں میں کشیدگی پھیل گئی۔ اطلاع ملتے ہی رات میں ہی ایس ایس پی اکھیلیش کمار اور ایس پی دیہات راجیش کمار بھاری پولس فورس کے ساتھ گاؤں پہنچے اور حالات کو قابو میں کیا۔ جمعہ کی صبح بھی گاؤں میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے پیش نظر کافی تعداد میں پولس فورس کو تعینا ت کیا گیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...