نجی اسپتالوں کے متعلق بل پر ایوان کمیٹی رپورٹ پیش 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th November 2017, 11:51 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،14؍نومبر(ایس اونیوز؍عبدالحلیم منصور) نجی اسپتالوں پر لگام کسنے کے سلسلے میں مجوزہ بل کا جائزہ لینے کیلئے قائم مشترکہ ایوان کمیٹی نے آج ایوان میں اپنی رپورٹ پیش کردی، تاہم کمیٹی نے اس بل کے متعلق اپنی کوئی سفارش پیش نہیں کی۔ اس قانون کے مطابق لاپرواہی کے مرتکب ڈاکٹروں کو سزائے قید دی جائے یا نہیں اس بارے میں بھی رپورٹ میں کوئی تذکرہ نہیں کیاگیا ہے۔ جس کے نتیجہ میں اس بل پر بحث کے بعد ہی اس کے خطوط وضع کرنے کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔اس مشترکہ ایوان کمیٹی کے چیرمین کے این راجنا نے آج اسمبلی میں اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایاکہ اس بل کے بعض امور پر کمیٹی نے اپنی سفارشات ضرور پیش کی ہیں لیکن سزائے قید کے متعلق کوئی رائے پیش نہیں کی گئی۔ حکومت نے اس سے پہلے جو بنیادی بل پیش کیا تھا اس میں ڈاکٹروں کو سزائے قید کی تجویز کی گئی تھی۔ لیکن کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں اس امر کا جائزہ نہیں لیا ہے۔ حکومت کی طرف سے جو ترمیمی بل لائی گئی ہے اس کی بنیاد پر ڈاکٹر ہڑتال پر ہیں اور مطالبہ کررہے ہیں کہ اس میں سزائے قید کے ضابطہ کو خارج کیا جائے۔ اسمبلی میں یہ بل کب پیش ہوگی اور اس پر بحث کب ہوگی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔