صفائی کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے مصروف عمل ہوں: مودی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th November 2017, 12:11 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ، 19؍ نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں صحت و صفائی کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے آج اپنی حکومت کے عزم کا اظہار کیا اور ان تمام لوگوں کی تعریف کی جو بیت الخلاء کی تعمیر میں مصروف ہیں ۔ اقوام متحدہ نے دنیا بھر میں صحت و صفائی کے بحران کے بارے میں بیدار ی لانے کے لئے آج کے دن کو سرکاری طور پر عالمی ٹوائلٹ دن قرار دیا ہے۔مودی نے کئی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ ٹوائلٹ ڈے پر ہم ملک بھر میں صحت و صفائی کی سہولیات کو بہتر بنانے کے تعلق سے اپنے عزام کا پھر سے اعادہ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں بھارت کے مختلف حصوں میں مزید ٹوائلٹ بنانے کا کام کر رہے افراد اور تنظیموں کی تعریف کرتا ہوں۔ یہ انمول جصہ داری ’’ سوچھ بھارت‘‘ مہم کو پختہ رفتار دیتا ہے۔اس سے قبل سرکاری طور پر اعلان کئے جانے والے ’’ سوچھ بھارت ‘‘ مشن کے تحت حکومتی خزانہ سے خطیر رقم اس مشن کے لئے مختص کی گئی ہے جس کے تحت تمام ریاستوں میں اپنے اپنے طور پر اس مشن پر عمل کیا جا رہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...