ڈالر کے مقابلے روپے میں ریکارڈ گراوٹ؛ارون جیٹلی نے تسلی دی
نئی دہلی15اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے بدھ کو کہا کہ کرنسی مارکیٹ میں کسی بھی طرح کے غیر ضروری اتار چڑھاؤ سے نمٹنے کے لیے ملک کے پاس کافی فاریکس ذخائر ہیں۔اس کے علاوہ، پورے واقعے میں قریب سے نگرانی کی جا رہی ہے۔
ارون جیٹلی کا یہ تبصرہ ڈالرکے مقابلے روپے کے ریکارڈ کم سطح پر پہنچنے کے ایک دن بعد آیا ہے۔ ترکی کے اقتصادی بحران اور اس کی کرنسی لیرا میں بھاری کمی کولے کرابھرے خدشات کے درمیان منگل کے کاروبار میں روپیہ ایک وقت 70.09روپے فی ڈالر تک نیچے چلاگیاتھا۔
ارون جیٹلی نے ٹویٹ میں کہاکہ ترکی کے اقتصادی بحران اور ڈالر میں مضبوطی سے ابھرتے ہوئے ممالک کی کرنسیوں کے لیے تبدیلی ہوئی ہے۔تاہم، ملک کے میکرو اقتصادی عنصر مضبوط بنے ہوئے ہیں۔ارون جیٹلی نے کہاہے کہ بھارت کے غیر ملکی کرنسی کے ذخائر بین الاقوامی معیار کے مطابق تسلی بخش حالت میں ہے اور یہ غیر ملکی کرنسی کا تبادلہ مارکیٹ میں غیر مناسب اتار چڑھاؤ کو کم کرنے کے لیے کافی ہے۔جیٹلی 14مئی کو گردے ٹرانسپلانٹ سرجری کے لیے جانے سے پہلے خزانہ اور کمپنی کام وزارت کا کام کاج دیکھ رہے تھے۔علاج کے دوران ان کی غیر موجودگی میں پیوش گوئل کو وزارت خزانہ کا اضافی چارج دیا گیاہے۔
جیٹلی نے مزید کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ اتار چڑھاؤ کو دیکھتے ہوئے کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے کرنسی مارکیٹ میں ہو رہی تمام ہل چلوں میں قریب سے نگرانی کی جا رہی ہے۔