یوم آزادی کے موقع پرجنوبی کینرا میں ضلع انچارج وزیریوٹی قادر نے کی پرچم کشائی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th August 2018, 6:34 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو15؍اگست (ایس او نیوز) یوم آزادی کے 72ویں جشن کے موقع پر جنوبی کینرا میں وزیر شہری ترقیات اور ضلع انچارج وزیر جناب یو ٹی قادر نے پرچم کشائی کی۔انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1947میں آزادی حاصل کرنے کے بعدہمارے ملک نے مختلف میدانوں میں بہت زیادہ ترقی کی ہے اور آج دنیا کے طاقتور ترین ممالک میں اس کا شمار ہوتا ہے۔ساری دنیا یہاں کے انسانی وسائل اور نوجوانوں کی قوت کو محسوس کررہی ہے۔

انہو ں نے کرناٹکا حکومت کی طرف سے فراہم کی جارہی سہولتوں اور ترقیاتی منصوبوں کابھی تذکرہ کیا۔جنوبی کینرا ضلع کے تعلق سے یو ٹی قادر نے کہا کہ یہ ضلع تعلیمی میدان میں ترقی کے لئے جانا جاتا ہے۔ یہاں پر انڈین کوسٹل گارڈ کی نیشنل اکیڈیمی قائم کرنے کا منصوبہ زیرغور ہے۔اس کے علاوہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی مزید توسیع اورترقی کا بھی منصوبہ ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ :’’یوم آزادی سے ہمیں اتحاداورقومی ہم آہنگی کا سبق ملتا ہے۔ہمارے مجاہدین آزادی نے انگریزوں کے خلاف جنگ کرتے ہوئے انہیں یہاں سے نکال باہر کیاتھا۔ ہم لوگوں کو چاہیے کہ ان مجاہدین آزادی کو ہم اپنا رول ماڈل بنائیں اورآپس میں اتحاد و اتفاق کے ساتھ زندگی گزاریں۔ فرقہ وارانہ تقسیم ملک کے لئے ہمیشہ خطرناک ہوتی ہے۔اس لئے ہمیں اسے فروغ نہیں دینا چاہیے۔‘‘جناب یو ٹی قادر نے ضلع سطح پر ’’گرین کرناٹکا‘‘پروگرام کا آغازپودے لگاکر کیا۔

پولیس ، ہوم گارڈس، این سی سی، اسکاؤٹ اور اسکول و کالج کے طلباء نے پریڈ میں حصہ لیا۔اس موقع پر جنوبی کینرا کے ڈپٹی کمشنر سسی کانت سینتھل، رکن پارلیمان نلین کمار کٹیل،پولیس کمشنر ٹی آر سریش اور منگلورو کے بشپ ڈاکٹر ایلوئشیس پال ڈیسوزا موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔