مینگلور کے قریب موڈبیدری میں 2بائکس کے درمیان ٹکر۔ ایک شخص ہلاک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th June 2018, 9:04 PM | ساحلی خبریں |

مینگلور 4؍جون (ایس اونیوز) یہاں سے قریب ۵۵ کلو میٹر دور موڈبیدری میں مہاویر کالج کے قریب دو موٹر بائکس کے درمیان سیدھی ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی۔جس کی شناخت پرشانت فرنانڈیز کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  پرشانت اپنی موٹر بائک پر موڈبیدری کی طر ف جارہا تھا جب مہاویر کالج کے پاس ایک تیز رفتار بائک نے اچانک ٹرن لے لیا۔ پرشانت اپنے بائک پر قابو نہیں رکھ  سکا اور دونوں بائکس آپس میں ٹکراگئیں۔تصادم کی وجہ سے پرشانت اچھل کرسڑک پر گرگیاجس سے اس کے سر پر شدید چوٹ آئی ۔ حالانکہ اسے علاج کے لئے فوراً اسپتال لے جایا گیا مگر ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔موڈبیدری پولیس نے موقعہ واردات پر پہنچ کر جائزہ لیا اور کیس درج کرلیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی