ڈاکٹروں کی ہڑتال کی ایک او رشکارہوئی پتور کی طالبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th November 2017, 8:32 PM | ساحلی خبریں |

پتور17؍نومبر(ایس او نیوز) پرائیویٹ اسپتالوں اور ڈاکٹروں پر کنٹرول کرنے والے سرکار کے مجوزہ بل کے خلاف آئی ایم اے کے کرناٹکا چاپٹر کی آواز پر پرائیویٹ اسپتالوں کے ڈاکٹروں نے ہڑتال کا جو سلسلہ چلا رکھا ہے اس کی وجہ سے کئی جانیں تلف ہونے کی خبریں مل رہی ہیں۔

افسوسناک امر یہ ہے کہ اس ہڑتال کی وجہ سے بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے موت کا شکار ہونے والوں کی تعداد ریاست کے مختلف علاقوں سے ملنے والی رپورٹوں کے ساتھ دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔ ہڑتال کا تازہ شکارجنوبی کینرا ضلع کی ایک طالبہ ہوئی ہے جس کی شناخت پوجا کے طور پر کی گئی ہے۔پوجا سیکنڈایئر بی کام کی طالبہ تھی اوراس کے گردے ناکام ہوجانے سے پتور کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں اس کا علاج ڈایالیسس سے کیا جاتا تھا۔ لیکن جمعہ کے دن جب پوجا کی حالت بگڑنے پر اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹرز ہڑتال پر ہونے کی وجہ سے وہاں اس کا علاج نہیں کیا جاسکا۔ اسپتا ل والوں نے اسے منگلورو لے جانے کا مشورہ دیا، لیکن اس نے منگلورو پہنچنے سے پہلے ایمبولینس میں ہی دم توڑ دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...