دھنیا شری خودکشی معاملہ: کلیدی ملزم گرفتار۔ وہاٹس ایپ گروپس کے اراکین پر پولیس کی نظر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th January 2018, 10:13 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

چکمگلورو11؍جنوری (ایس او نیوز)مسلم لڑکے کے ساتھ دوستی کے معاملے کو لے کر زعفرانی مورل پولیسنگ بریگیڈ کی ہراسانی کی وجہ سے موڈی گیرے کامرس کالج طالبہ دھنیا شری نے جو خود کشی کرلی تھی، اس تعلق سے کلیدی ملزم جنوبی کینرا بنٹوال تعلقہ کے سنتوش(20سال) کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ سنتوش نے دھنیا شری سے وہاٹس ایپ پر مسلم لڑکے کے ساتھ اس کی دوستی کے تعلق سے بحث کی تھی اور یہ تمام گفتگو بجرنگ دل کے کارکنان اور کچھ دیگر افراد کو فارورڈ کردی تھی۔ جس کے بعدبجرنگ دل کے لیڈروں کی طرف سے دھنیا شری کو دھمکیاں دی جانے لگیں۔ سنتوش اور اس کے ساتھیوں کے بارے میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ انہوں نے دھنیا شری کے والدین کو بھی دھمکیاں دی تھیں۔جس کے بعدذہنی دباؤ کی وجہ سے دھنیا نے پھانسی لگاکر خودکشی کی تو سنتوش فرار ہوکر بنگلورو میں روپوش ہوگیا تھا۔بالآخر مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موڈی گیرے پولیس اسٹیشن ہاوس افیسر ایم رفیق اور ان کی ٹیم نے سنتوش کو گرفتار کرلیااور مزید دو افراد کی تلاش جاری ہے۔اس سے پہلے اسی معاملے میں بی جے پی یوا مورچہ کے ایک لیڈر انیل کو پولیس نے گرفتارکرلیا تھا۔

دھنیا شری کے والد نے ابتدا میں پولیس کو بیان دیا تھا کہ دھنیا شری موبائل فون پر اجنبیوں سے چیاٹنگ میں مصروف رہتی تھی۔ چونکہ امتحانات قریب تھے اس لئے انہوں نے اس کے موبائل استعمال کرنے پر پابندی لگادی تھی۔ اس سے ناراض ہوکر اس نے خود کشی کی ہے۔ لیکن پولیس نے تفتیش کے دوران دھنیا شری کے گھر سے ’ڈیتھ نوٹ‘ برآمد کرلیا جس سے خود کشی کا اصل سبب سامنے آگیا۔

دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے اشتعال انگیز مسیج وہاٹس ایپ پر شیئر نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔یاد رہے کہ ہندولڑکیوں کو غیر ہندو لڑکوں کے ساتھ دوستی نہ کرنے کی وارننگ دینے والا مسیج ’موڈی گیرے بجرنگ دل گروپ‘ میں پوسٹ ہواتھا اور وہاں سے دیگر گروپس میں شیئر اور فارورڈ ہوتا گیا ۔اب پولیس موڈی گیرے وہاٹس ایپ گروپس کے ان اراکین پر تفتیشی نظر بنائے ہوئے ہیں جنہوں نے اس مسیج کو پھیلانے میں حصہ لیا ہے۔ 

چکمگلورو کے ایس پی انّا ملائی نے کہا ہے کہ’’ اس قسم کا مسیج سوشیل میڈیا پر عام کرنا ایک جرم ہے۔6جنوری کو جس دن یہ مسیج عام ہواتھا اسی دن دھنیا شری نے خود کشی کرلی تھی۔اس لئے ہم نے ایسے افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جنہوں نے اس مسیج کو شیئر یا فارورڈ کیا تھا۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...