علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ویمنس کالج آڈیٹوریم میں ’’ کالج ڈے۔2017‘‘ کاشاندار انعقاد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th November 2017, 1:12 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

علی گڑھ، 25 نومبر (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ویمنس کالج آڈیٹوریم میں ’’ کالج ڈے۔2017‘‘ کاشاندار انعقاد عمل میں آیا جس میں اساتذہ و طالبات نے شاندار ادبی و ثقافتی پروگرام پیش کئے۔ کالج کی پرنسپل پروفیسر نعیمہ گلریزنے کالج کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔

پروگرام کے مہمانِ خصوصی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کالج کے لئے متعدد سہولیات کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ویمنس کالج کے اساتذہ اور طالبات کے لئے بغیر کسی تفریق کے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے طالبات کی تعلیم کے منقطع ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کوروکنے کی طرف قدم اٹھائے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ویمنس کالج کے لئے پانچ اسمارٹ کلاس روم کی تعمیر، آڈیٹوریم کی مرمت اور جدید کاری، نئی کمپیوٹر لیب وغیرہ کی تعمیر کرانے کا اعلان کیا اور بتایا کہ ان کے لئے فنڈ بھی مہیا کرادیا گیا ہے۔ انہوں نے سرسید احمد خاں اور کالج کے بانی شیخ عبداللہ اور اعلیٰ بی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرسید نے مذہبی ماحول میں جدید تعلیم دینے کی طرف توجہ دی توشیخ عبداللہ اوران کی اہلیہ اعلیٰ بی نے تعلیمِ نسواں کے فروغ پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ طالبات کی رہائش، بہتر ماحول، کوچنگ، کھیل وغیرہ سے متعلق مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

اس سے قبل مہمانِ ذی وقار ڈاکٹر حمیدہ طارق نے کہا کہ آج میں جو کچھ بھی ہوں وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی وجہ سے ہوں اور جب تک ممکن ہوگا ادارہ کی خدمت کی جاتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ طالبات کو اپنی صلاحیتوں کی شناخت کرتے ہوئے اپنی کمزوریوں پر قابو پانے کی کوشش کرنی چاہئے تبھی وہ کامیابی کی منازل طے کر سکیں گی۔ انہوں نے پرنسپل پروفیسر نعیمہ گلریز اور ان کی پوری ٹیم کو با صلاحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ویمنس کالج کوالٹی ایجوکیشن کے لئے جانا جاتا ہے۔کالج کی پرنسپل پروفیسر نعیمہ گلریز نے کالج کی سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کالج کے بانی شیخ عبداللہ نے اب سے سوسال پہلے ہی خواتین کی مضبوطی کی طرف توجہ مرکوز کی تھی۔ آج ویمنس کالج شمالی ہندوستان کا سب سے اچھا تعلیمی ادارہ ہے جس میں کوالٹی ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ دیگر امور پر بھی توجہ دی جاتی ہے۔ یہاں ملک اور بیرونی ممالک کی طالبات تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلمیٰ انصاری، عصمت چغتائی وغیرہ اسی کالج کی طالبہ رہی ہیں۔

اس موقع پر اردوسیکشن کی استانی عمرانہ خاتون نے حضرت امیر خسرو کا کلام ’’ چھاپ تلک..... پیش کیا جبکہ طالبات بشریٰ اور اسنوحی نے پاپ سونگ پیش کیا۔ کالج کی طالبات نے کالج گیت، ترانۂ علی گڑھ اور دیگر ثقافتی پروگراموں کے ساتھ امیر خسرو کے راگ ایمن کلیاں پر مبنی لوک گیت’’ گجرا بناکے آ ملنیا‘‘ پیش کیا۔ پروگرام کو آرڈینیٹر پروفیسر نگار زبیری نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر شعبۂ ہندی کی استانی ڈاکٹر شگفتہ نیاز کی کتاب’’ دھرم کے آئینے میں مسلم استری‘‘ کی رسمِ اجراء بھی عمل میں آئی ڈاکٹر بشریٰ حسین نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر ناظورہ عثمانی اور محترمہ حمیرا آفریدی نے انجام دیئے۔ پروگرام میں بڑی تعداد میں کالج اساتذہ اور طالبات موجود تھیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...