مخلوط حکومت کے متعلق بیان بازی سڑکوں پر نہ کی جائے: دیوے گوڈا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th January 2019, 2:37 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو 9جنوری (ایس او نیوز) سابق وزیراعظم اور جے ڈی ایس کے قومی سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڈا نے ریاستی مخلوط حکومت میں شامل کانگریس جے ڈی ایس دونوں پارٹیوں کے لیڈروں کو نصیحت کی ہے کہ حکومت میں کسی بھی اختلاف کے متعلق بیان بازی سڑکوں پر نہ کی جائے۔

پچھلے دنوں سرکاری بورڈز اور کارپوریشنوں کے تقرر کے متعلق وزیربرائے تعمیرات عامہ ایچ ڈی ریونا اور سابق وزیر ایچ ایم ریونا کے درمیان ہوئی سیاسی نوک جھونک پر اپنا سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہاکہ دونوں پارٹیوں کے لیڈر مخلوط حکومت میں کسی بھی مسئلے کی صورت میں اس سے اپنی اپنی پارٹی کے رہنماؤں کو آگاہ کرائیں، جے ڈی ایس قائدین اپنی شکایت ان تک یا وزیراعلیٰ کمار سوامی تک پہنچائیں اور کانگریس قائدین رابطہ کمیٹی کے چیرمین سدرامیا ، نائب وزیر اعلیٰ پرمیشور اور کے پی سی سی صدر سے رجوع ہوں۔ ایسا کرنے کی بجائے اگر مخلوط حکومت کے بارے میں بیان بازی فٹ پاتھوں پرکھڑے ہوکر کی گئی تو اس سے حکومت کی ساکھ متاثر ہوگی۔ اور اپوزیشن پارٹیوں کو حکومت کے خلاف بیان بازی کا موقع ملے گا۔ وہ نہیں چاہتے کہ مخلوط حکومت کسی طرح کے انتشار کا شکار ہو، کرناٹک میں کانگریس اور جے ڈی ایس نے سیکولر قوتوں کو متحد کرنے کا جو کامیاب تجربہ کیا ہے اس سے استفادہ پورے ملک کی سیاسی پارٹیاں اٹھانے کی کوشش کررہی ہیں۔ قومی سطح پر فرقہ پرست طاقتوں کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لئے کرناٹک کی پہل کو کامیاب ترین مانا جارہا ہے۔ ان حالات میں دونوں پارٹیوں کی کوشش یہی ہونی چاہئے کہ اس پہل سے استفادہ کرتے ہوئے کرناٹک میں فرقہ پرست جماعت کو محدود کیاجائے۔ اور آنے والے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس جے ڈی ایس اتحاد اتنی سیٹوں پر کامیابی ضرور حاصل کرے کہ اس کی بدولت بی جے پی کو اقتدارپر آنے سے روکا جاسکے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...