اتحادی فوج کے حملے، شام میں داعش کے 168آئل ٹینکر تباہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th December 2016, 12:07 PM | عالمی خبریں |

دمشق،10/دسمبر(ایس او نیوز /آئی این ایس انڈیا)شام اور عراق میں سرگرم داعش کے خلاف امریکا کی قیادت میں قائم بین الاقوامی اتحاد نے فضائی حملوں کے دوران شام میں داعش کے 168آئل ٹینکر تباہ کردیے ہیں۔ داعش ان آئل ٹینکروں کو تیل کی نقل وحمل کے لیے استعمال کررہی تھی۔ اتحادی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ اتحادی فوج نے داعش کا تیل کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کرنے کے لیے تدمرشہر میں اس کے آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا ہے۔ گذشتہ جمعرات کے روز کی گئی کارروائی میں داعش کو دو ملین ڈالر کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شام اور عراق کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر داعش کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے داعش کے مالیاتی ڈھانچے کو تباہ کرنا ضروری ہے۔ اتحادی فوجیں داعش کی مالی معاونت کا سبب بننے والے تمام وسائل کو نشانہ بنا رہی ہیں، ان میں شام اور عراق میں داعش کے زیرقبضہ تیل کیوسائل بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ داعش نے شام کے تاریخی شہر تدمر پر مئی 2015ء میں قبضہ کیا تھا جس کے بعد اس شہر میں واقع بیشتر تاریخی مذہبی مراکز اور تاریخی عمارتیں مسمار کردی تھیں۔ چند ماہ قبل شامی فوج نے تدمر میں آپریشن کے دوران داعش کو وہاں سے نکال باہر کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...