کابینہ توسیع میں تاخیرپر جے ڈی ایس میں ناراضی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th January 2019, 12:32 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو26جنوری (ایس او  نیوز) کابینہ کی توسیع میں ہورہی تاخیر کے سلسلہ میں جے ڈی ایس میں بھی ناراضی کی لہر شروع ہوگئی ہے ۔ جے ڈی ایس میں عدم اطمینان اور ناراضی کی وجہ جے ڈی ایس حصہ کے قلمدان اور بورڈو کارپوریشنوں کے صدور کی نامزدگی میں ہورہی تاخیر ہے ۔ جے ڈی ایس کے قائدین اس معاملہ میں غیر ضروری تاخیر سے کام لے رہے ہیں ۔ کابینہ کی دوسری توسیع کے موقع پرہورہی تاخیر پر ساجھیدار پارٹی کانگریس میں ناراضی دیکھی گئی تھی ۔ ناراض قائدین نے سخت برہمی ظاہر کی تھی ۔ اب جے ڈی ایس میںیہ لہر دیکھی جارہی ہے ۔ وزیراعلیٰ کما رسوامی نے ایک عوامی بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ سنکرانتی تہوار کے بعد کابینہ میں تیسری توسیع ہوگی ۔ اپنے حصہ کے قلمدان تقسیم کئے جائیں گے ۔ اس تجویز پر جے ڈی ایس کے سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڈا نے منظوری دی تھی ۔ لیکن اب تک نہ کابینہ میں توسیع کی گئی اورنہ ہی بورڈ کارپوریشنوں کے چیرمینوں کو نامزد کیا گیا ۔ جس سے اراکین اسمبلی میں سخت ناراضی دیکھی جارہی ہے ۔ کانگریس پارٹی نے اپنے حصہ کی خالی وزارتیں، بورڈ، کارپوریشنوں اور پارلیمانی امور کے سکریٹری عہدوں کو پر کردیا ہے۔ جے ڈی ایس لیڈر ہائی کمان پر دباؤ ڈال رہے ہیں جوائنٹ سیشن سے قبل ہی کابینہ میں توسیع کردی جائے ۔ اس ضمن میں پارٹی کے قائدین اراکین اسمبلی کے ساتھ کئی دور کی بات چیت کرچکے ہیں ، اس کے باوجود غیرضر وری طو رپر کابینہ کی توسیع میں تاخیر سے کام لیاجارہا ہے،اراکین اسمبلی کاکہنا ہے کہ رکن اسمبلی منتخب ہونے کے باوجود ہمیں کوئی سیاسی اقتدار نہیں دیا جارہا ہے ۔ سنکرانتی تہوار ختم ہوکر دو ہفتہ گزر رہے ہیں ۔ اب تک ہائی کمان نے واضح نہیں کیا کہ کابینہ کی توسیع کب ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔