کوئلے کی فراہمی نہ ہونے کے سبب بیشتر پاور پلانٹوں میں کام بند، دیوالی تہوار سے ریاست میں لوڈ شیڈنگ کا امکان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th October 2018, 12:12 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،23؍اکتوبر(ایس او نیوز) روشنیوں کا تہوار کہلانے والے دیوالی کااہتمام کرناٹک میں اندھیروں کے ساتھ کرنے کے خدشات پیدا ہوچکے ہیں، کیونکہ ریاست میں بجلی کے ترسیل کے اہم ترین ذرائع سمجھے جانے والے تھرمل پاور پلانٹس میں بجلی کی پیداوار کے لئے درکار کوئلہ نہیں ہے۔

مرکزی حکومت کی طرف سے کوئلہ فراہم کرنے کے لئے وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کی طرف سے کی گئی درخواست پر اب تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے ریاست کا محکمۂ توانائی اس بات پر غور کررہاہے کہ رواں ماہ سے ہی ریاست میں بجلی کے بحران کو قابو میں کرنے کے لئے لوڈ شیڈنگ کی شروعات کردی جائے۔

بتایاجاتاہے کہ بیسکام کی حدود میں روزانہ صبح میں ایک اور شام میں ایک گھنٹہ اور دیگر بجلی کارپوریشنوں کی حدود میں صبح میں دو اور شام میں دو گھنٹے لوڈ شیڈنگ کرنے پر حکومت سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ رائچور تھرمل پاور پلانٹ میں کوئلے کی قلت کے سبب دوسری یونٹ نے کام کرنا پہلے ہی بند کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ کمار سوامی نے چند دن قبل کوئلے کی قلت دور کرنے کے لئے مرکزی وزیر کوئلہ پیوش گوئل کو ایک مکتوب بھی روانہ کیا تھا، لیکن اب تک اس پر کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ خود کمار سوامی نے اشارہ دیا ہے کہ مرکزی حکومت کی طرف سے اگر کوئلے کی فراہمی کے متعلق اگر کوئی جواب نہ ملے تو مجبوراً ریاستی حکومت کو لوڈ شیڈنگ کرنی پڑے گی۔ کے پی ٹی سی ایل کے عہدیداروں کے ساتھ کمار سوامی نے اس سلسلے میں ایک دور کی بات چیت بھی کی ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے لئے ٹائم ٹائبل تیار کیا جائے۔

ریاست میں روزانہ بجلی کی کھپت 4200 میگاواٹ کی ہے۔ لیکن پیداوار صرف چار ہزار میگاواٹ کی روزانہ کم از کم 200 سے 400میگاواٹ بجلی کی کمی محسوس کی جارہی ہے۔ لوڈ شیڈنگ کی صورت میں بجلی کی کھپت گھٹ کر 3500 میگاواٹ تک پہنچ سکتی ہے، اس طرح روزانہ بچنے والی 300تا400میگاواٹ بجلی کیو بجلی کو پچاکر اسے آنے والے دنوں میں استعمال کیا جائے گا۔مرکزی حکومت کی طرف سے اگر وافر مقدار میں کوئلہ فراہم کردیا جائے تو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے سلسلے کو بند کردیا جائے گا ۔ فی الوقت ریاست میں دس ہزار ٹن کوئلہ موجود ہے، مرکزی حکومت سے گزارش کی گئی ہے کہ فوری طور پر دو لاکھ ٹن کوئلہ مہیا کرایا جائے تاکہ رائچور ، بلاری اور یرمراس تھرمل پاور پلانٹوں میں بجلی کی پیداوار کو کل وقتی طور پر آگے بڑھایا جاسکے۔ پاؤگڑھ میں موجود سولار پاور یونٹ کے ذریعے ریاستی حکومت کو بجلی کے بحران سے نپٹنے کے لئے کافی مقدار میں بجلی ملنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ اگر یہ پلانٹ نہ ہوتا تو شاید اب تک کوئلے کی عدم فراہمی کے سبب ریاست میں اندھیرا چھاگیا ہوتا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...