کوئلہ کیس:عدالت کا ایس آئی ٹی کو سی بی آئی کے سابق ڈائریکٹر کے خلاف، تحقیقات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th December 2017, 9:24 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،04؍دسمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ نے کوئلے کی کان کنی الاٹمنٹ کیس میں سی بی آئی کے سابق ڈائریکٹر رنجیت سنہا کے خلاف تحقیقات کیلئے متعین خصوصی تفتیشی ٹیم کو چار ہفتوں کے اندررپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔جسٹس مدن بی لوکور، جسٹس کورین جوزف اور جسٹس اے کے سیکری کی تین رکنی بینچ نے تفتیشی ٹیم سے کہا کہ اس معاملے میں اب تک کی تحقیقات کے بارے میں یہ رپورٹ سیل بند لفافے میں پیش کی جائے۔عدالت کے اس ہدایات سے پہلے، وکیل پرشانت بھوشن نے کہا کہ خصوصی تفتیشی ٹیم کی تشکیل کے بعد سے کئی ماہ گزر چکا ہے اور اب اسے اپنی تحقیقات کی پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کیلئے کہا جانا چاہئے۔عدالت عظمی نے 23 جنوری کو سی بی آئی کے ڈائریکٹر کی سربراہی میں خصوصی تفتیشی ٹیم قائم کیا تھا جسے کوئلہ گھوٹالے کی جانچ کو متاثر کرنے کے اپنے سابق سربراہ پر لگے الزامات کی ابتدائی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔اس پر بنچ نے تفتیشی بیورو کے ڈائریکٹر کو ان مقدمات کی تحقیقات 15 جنوری، 2018 تک مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...

لوک سبھا انتخاب 2024: تشدد متاثرہ منی پور میں 11 پولنگ مراکز پر 22 اپریل کو دوبارہ ہوگی پولنگ، الیکشن کمیشن کا حکم

گزشتہ کل (19 اپریل) ملک کی 102 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے تھے، جن میں منی پور اندرونی اور منی پور باہری (کچھ حصہ) لوک سبھا سیٹوں کے لیے بھی ووٹنگ ہوئی تھی۔ یہاں ووٹنگ کے دوران کئی مقامات سے تشدد اور ای وی ایم میں توڑ پھوڑ کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ اس طرح کے واقعات کو پیش نظر رکھتے ...