یوگی نے اکھلیش حکومت میں بنے قبرستانوں کی چاردیواری کی تحقیقات کاحکم دیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th June 2017, 11:17 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،18؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)لاء اینڈآرڈرکے محاذپرناکام رہنے کے بعدبی جے پی حکومت کی توجہ دوسرے امورپرمرکوزہے۔پوری ریاست میں بدامنی پرگھرے اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سابق کی اکھلیش حکومت کے راج میں قبرستانوں کی چاردیواری کی تحقیقات کاحکم دیاہے۔قبرستانوں کی چاردیواری پر گزشتہ پانچ سالوں میں تیرہ سو کروڑ روپے خرچ ہوئے تھے۔اسمبلی انتخابات کے مہم کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے شمشان بمقابلہ قبرستان کا مسئلہ اٹھایاتھا۔یوگی نے یوپی کے وزیراعلیٰ کی کرسی سنبھالنے کے بعد اکھلیش کی سائیکل، آگرہ-،لکھنؤ جیسے کئی پراجیکٹ کی تحقیقات کاحکم دیاہے۔ابھی وزیراعلیٰ یوگی کے راج میں قبرستان کی چاردیواری منصوبہ کی بھی جانچ ہوگی۔بی جے پی کے اسٹار پرچارک کے طور پر یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی اس معاملے کے بہانے اکھلیش حکومت کوگھیراتھا۔اپنے ہر انتخابی اسٹیج سے یوگی سماجوادی پارٹی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہتے تھے کہ اگر دوبارہ پردیش میں سماجوادی پارٹی کی حکومت آئی تو صرف قبرستان ہی بنیں گے۔اکھلیش حکومت نے پانچ سالوں میں قبرستان کی چاردیواری بنانے پرتیرہ سوکروڑخرچ کئے تھے۔پہلے چار سالوں میں 200-200کروڑ روپے خرچ ہوئے تھے جبکہ آخری یعنی انتخابی سال میں تقریباََپانچ 500کروڑ خرچ ہوئے تھے۔لیکن شمشان کی چاردیواری پرصرف600کروڑ خرچ کئے گئے۔چاردیواری کے نام پر گھوٹالے کی شکایات اکھلیش یادو کو بھی ملی تھیں۔ابھی محکمہ کے خصوصی سیکرٹری اور آئی اے ایس افسران کی قیادت میں تین ارکان کی ایک جانچ کمیٹی بنا دی گئی ہے۔یہ کمیٹی ان پہلوؤں کی تحقیقات کرے گی کہ قبرستان کی چاردیواری متنازعہ زمین پر تو نہیں پیدا ہے ؟، تعمیر کے کام کی کوالٹی کیسی ہے ؟، چاردیواری کس ریٹ پر بنی ہے ؟، بازار سے زیادہ ریٹ پر تو معاہدے نہیں دیے گئے؟ اور کیا جتنے کا بجٹ تھا، اتنا کام ہوا ہے یا نہیں؟۔

ایک نظر اس پر بھی

جمعیۃ علماء ہند کے سابق ناظم عمومی اور موجودہ نائب صدر مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال پر ملال

         جمعیۃ علماءہندکےنائب صدر،جانشین امام اہل سنت مولاناعبدالعلیم فاروقی ؒکےسانحہ ارتحال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے  مولانا حافظ مسعود احمد حسامی (کارگزار صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر) نےکہاکہ مولانا ایک  تاریخی ...

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔