اسمبلی انتخابات،وینوگوپال کی زیر قیادت 13؍دسمبرسے ریاست بھر میں کانگریس کے پروگرام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th December 2017, 11:03 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو3/دسمبر(ایس او نیوز)ریاستی کانگریس نے اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کیلئے زوردار تیاریاں شروع کی ہیں جس کے تحت ایک جانب وزیراعلیٰ سدارامیا نے اس ماہ کی 13؍تاریخ سے ریاستی سطح طرح پر حکومت کی کارکردگیوں کے تعلق سے عوام کو جانکاری دینے تمام اضلاع میں پروگراموں کے انعقاد کافیصلہ کیاہے۔ دوسری جانب پارٹی کی جانب سے100سے زیادہ اسمبلی حلقہ جات میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی(اے آئی سی سی) جنرل سکریٹری اور ریاستی کانگریس کی سرگرمیوں کے نگراں کار سی وینوگوپال کی قیادت میں پارٹی رہنماؤں نے ریاست گیر دورہ کا بھی فیصلہ کیاہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس ایڈی یورپا کی قیادت میں ریاست کے تمام اسمبلی حلقہ جات میں جاری پریورتن یاترا کے مقابلے کانگریس نے حکومت کی سطح پر اور پارٹی سطح پر ریاست بھر میں اجلاس ،سمینار کے انعقادکافیصلہ کیاہے۔ کانگریس پارٹی ذرائع نے بتایا کہ پروگراموں کو ترتیب دینے کے سلسلے میں تین دنوں تک پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) دفترمیں علاقائی سطح پر کانگریس کے اراکین اسمبلی، رہنماؤں اور یونٹس کا اجلاس طلب کیاجائے گا۔ جس کی قیادت وینوگوپال کریں گے اور کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور سمیت تمام اہم رہنما موجودرہیں گے۔ ذرائع کے مطابق کل ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ سدارامیاء موجود نہیں رہیں گے، کیونکہ وہ نئی دہلی میں پارٹی کے قومی نائب صدر راہل گاندھی کے نامزدگی پرچے داخل کرنے کے پروگرام میں شرکت کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دسمبر کے دوسرے ہفتہ سے یعنی 10؍ دسمبر کے بعد کانگریس کے شکست خوردہ 100 اسمبلی حلقوں کا دورہ پارٹی رہنماوینوگوپال کی قیادت میں کریں گے۔ اس دوران پارٹی کی منظم کاری، مقامی سطح پر اختلافات کو دور کرنے، مناسب امیدوں کی تلاش ودیگر پارٹی امور پرتبادلہ خیال ہوگا۔ اس دوران ڈاکٹر جی پرمیشور، ڈی کے شیوکمار، دنیش گنڈوراؤ،ایس آر پاٹل ودیگر بھی موجود رہیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔