سدرامیا کا چامنڈیشوری سے ہی انتخاب لڑنے کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th April 2018, 5:05 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 7؍مارچ(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ سدرامیا نے یہ بات دہرائی کہ آنے والے اسمبلی انتخابات وہ چامنڈیشوری اسمبلی حلقے سے ہی لڑیں گے۔ آج میسور میں اپنی رہائش گاہ پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ سیاسی میدان میں انہوں نے قدم چامنڈیشوری حلقے سے ہی رکھا تھا اب اسی حلقے سے وہ اپنا آخری اسمبلی چناؤ بھی لڑیں گے۔ چامنڈیشوری حلقے نے انہیں سیاسی میدان میں آگے بڑھنے کا جو موقع فراہم کیا ہے اسے وہ کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔ سابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی اور بی ایس یڈیورپا کے درمیان انہیں ہرانے کے لئے جاری مفاہمت پر تبصرہ کرتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ یہ دونوں ہر طرح کے حربے آزمانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن یہ کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ چامنڈیشوری اسمبلی حلقے میں 2006کے دوران بھی انہیں ہرانے کی بہت کوشش کی گئی لیکن یہاں کے عوام نے ان کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی حال میں جنتادل (ایس) چامنڈیشوری حلقے سے کامیاب ہوہی نہیں سکتی۔ کمار سوامی اور یڈیورپا کے ایک ہوجانے کے متعلق انہوں نے کہاکہ ان دونوں کے ایک ہوجانے سے جنتادل (ایس) کوفائدہ نہیں بلکہ نقصان ہوگا اور عوام پر یہ ظاہر ہوجائے گا کہ یہ دونوں پارٹیاں انتخابات کے بعد بھی ایسی ہی موقع پرستی کرسکتی ہیں۔ سابق وزیر ایچ وشواناتھ اور وی سرینواس پرساد کے جنتادل (ایس) اور بی جے پی میں شامل ہونے کے متعلق انہوں نے کہاکہ کانگریس سے سیاسی فائدہ اٹھانے کے بعد یہ دونوں پارٹی کے ساتھ دغا کرکے دوسری پارٹیوں میں جاچکے ہیں ، ان دونوں کے چلے جانے سے کانگریس کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔ سدرامیا نے کہاکہ چامنڈیشوری حلقے میں انہیں کسی لیڈر پر نہیں بلکہ ووٹروں پر پورا بھروسہ ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...