کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا اپنے فرزند کی عیادت کیلئے بلجیم روانہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th July 2016, 4:13 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔28/جولائی(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ سدرامیا آج صبح اپنے سخت علیل فرزند راکیش کی عیادت کیلئے بلجیم روانہ ہوگئے۔ بلجیم کے شہر آنٹورک کی یونیورسٹی اسپتال میں راکیش زیر علاج ہیں۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا کے ہمراہ ان کی بیوی پوترا،وزیراعلیٰ پرنسپل سکریٹری ایل کے عتیق، پارلیمانی سکریٹری کووند راج ودیگر بھی بلجیم کیلئے روانہ ہوگئے۔ اس دوران دفتر وزیر اعلیٰ کے ذرائع نے بتایاکہ بلجیم سے ملی اطلاعات کے مطابق راکیش کی صحت میں مسلسل سدھار دیکھنے میں آیا ہے۔دورہئ یوروپ کیلئے دوستوں کے ہمراہ روانہ راکیش نے پیٹ میں شدید درد کی شکایت کی، جس کے فوراً بعد انہیں اسپتال میں داخل کروایا گیا۔ فوری طور پر وزیر اعلیٰ سدرامیا نے راکیش کی دیکھ بھال یقینی بنانے کیلئے وزیر خارجہ سشما سوراج سے رابطہ قائم کیا، سشما سوراج نے بلجیم کے ہندوستانی سفارت خانہ کو ہدایت دی کہ راکیش کی ذاتی طور پر نگرانی کی جائے اور ان کی صحت کے بارے میں سدرامیا کو مسلسل معلومات فراہم کی جائیں۔ آج صبح چار بجے سدرامیا اپنے افراد خانہ اور افسران کے ساتھ بلجیم کیلئے روانہ ہوگئے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔