حکومت پر سی ایم ابراہیم کی نکتہ چینی پر وزیر اعلیٰ کا جواب،بے چین روحوں کو مطمئن کرنا مشکل: سدرامیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd October 2016, 11:52 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،22؍اکتوبر(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ سدرامیا نے سابق مرکزی وزیر سی ایم ابراہیم کی طرف سے ریاستی حکومت کی کارکردگی پر اظہار عدم اطمینان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ اقتدار پر رہتے ہوئے ہر ایک کو مطمئن نہیں کیا جاسکتا۔ حکومت کی کارکردگی کے متعلق عدم اطمینان ظاہر کئے جانے پر اپنا غصہ ظاہر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ بے چین روحوں کو مطمئن کبھی نہیں کیاجاسکتا۔ ان لوگوں کو ہمیشہ بے چینی رہتی ہے۔ان کی حکومت پرعدم اطمینان کا اظہار اسی بے چینی کا حصہ ہوسکتا ہے۔میسور میں اپنی رہائش گاہ پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدرامیا نے اپنے رفیق خاص سی ایم ابراہیم پر راست نکتہ چینی کی اور کہاکہ پچھلے دو سال سے ریاست میں خشک سالی برقرار ہے، کسان طبقہ فصلوں کے ناکام ہوجانے سے بدحال ہے۔ حکومت اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے کئی قدم اٹھارہی ہے، عنقریب وزیر مالگذاری کاگوڈتمپا اس سلسلے میں مرکزی حکومت سے نمائندگی کرنے والے ہیں انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت سے گذارش کی جائے گی کہ خشک سالی سے نمٹنے کیلئے کرناٹک کو زیادہ فنڈز مہیا کرائے جائیں۔ پولیس ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کے متعلق ایک سوال پر سدرامیا نے کہا کہ اڈیشنل ڈی جی پی راگھویندرا اورادکر کی کمیٹی نے تمام مسائل کا جائزہ لے کر حکومت کو ایک رپورٹ پیش کی ہے، حکومت اس کا جائزہ لے کر تنخواہوں پر نظر ثانی کرے گی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔