سدارامیا کا 22اکتوبر کو دورہ بنٹوال، ترقیاتی کاموں کا افتتاح کریں گے 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th October 2017, 10:44 PM | ساحلی خبریں |

بنٹوال، 18 اکتوبر (ایس او نیوز) وزیراعلی سدارامیا ،بنٹوالکے دورہ کے دوران 22اکتوبر کو بعض ترقیاتی پراجکٹس کا افتتاح کریں گے اور بعض اہم کامو ں کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔امکان ہے کہ صبح میں اپنی آمد کے بعد سے وہ دوپہر تک وہیں قیام کریں گے ۔ سدارامیا کے ایس آرٹی سی کے نئے بس ٹرمنل کا بھی افتتاح کریں گے ۔ امکان ہے کہ وہ 148.29 کروڑ روپے مالیت کے پراجکٹس کے ساتھ ساتھ 73.21 کروڑ روپے کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ اسی روز جدید تعلقہ جنرل اسپتال ' نو تعمیر شدہ نظم و نسق دفاتر ' پارک اور نیسکام کے علاقائی دفاتر کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔ضلع کے انچارج وزیر رام ناتھ رائے اس حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں جنہوں نے سدارامیا کے دورہ کو کامیاب بنانے کے لئے مناسب اقدامات کئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی