حکومت کے خلاف جدوجہد کرنے بی جے پی کی تیاریاں 9 اگست سے 3 ٹیمیں ریاست بھر کا دورہ کریں گی : بی ایس ایڈی یورپا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th July 2018, 11:33 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،30؍ جولائی (ایس او  نیوز) کانگریس ۔ جے ڈی ایس قیادت والی مخلوط حکومت کی ناکامیوں کے خلاف احتجاج کرنے کیلئے اپوزیشن بی جے پی نے تاریخ مقرر کردی ہے ۔ 9 اگست سے 3 ٹیمیں ریاست بھر کا دورہ کریں گی جبکہ بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس ایڈی یورپا کی قیادت والی ٹیم شمالی کرناٹک کے 13 اضلاع کا دورہ کرے گی۔

ایڈی یورپا کی ٹیم میں رکن پارلیمان شوبھا کرندلاجے اوراسمبلی میں اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر گووند کارجول شامل رہیں گے ۔ اسی طرح سابق وزیر اعلیٰ جگدیش شٹر کی قیادت میں سابق نائب وزیر اعلیٰ آر اشوک، سابق وزیر اروند لمباولی پر مشتمل دوسری ٹیم ہوگی ۔ سابق نائب وزیر اعلیٰ کے ایس ایشورپا کی قیادت میں تیسری ٹیم تیار کی گئی ہے جس میں رعیت مورچہ کے صدر لکشمن سودی اور سابق وزیر سی ٹی روی ہوں گے ۔ بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس ایڈی یورپا نے یہ بات بتائی ۔ گزشتہ روز بی جے پی لیڈروں کے ریاست گیر دورہ کے متعلق میڈیا کو تفصیل فراہم کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شہر میں منعقدہ کور کمیٹی میٹنگ اور پارٹی کے جنرل سکریٹریوں کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ 9 اگست انقلاب کا دن ہے اس لئے اسی دن سے ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج شروع ہوگا۔

اس موقع پر شمالی کرناٹک ۔ جنوبی کرناٹک میں پائے جانے والے فرق اور ریاستی حکومت کی ناکامیوں کے متعلق عوام کو آگاہ کرایا جائے گا ۔ ایڈی یورپا نے ریاستی حکومت پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بدعنوانیوں میں ڈوبی ہوئی ہے ۔ اندراکینٹین میں بدعنوانی ہوئی ہے، انیلا بھاگیہ منصوبہ کیلئے اسٹو کی خریدی میں گھپلہ ہوا ہے ۔ اسی طرح طلباء کی کتابیں ، یونیفارم کی خریدی میں رقم کا غلط استعمال ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ودھان سودھا میں عوام کے ساتھ ساتھ صحافیوں کے داخلے پر جو پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے وہ سراسر غلط ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...