سدرامیا کی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات،خشک سالی سے نمٹنے 4703کروڑ کی امداد کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th December 2016, 1:06 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔9/دسمبر(ایس او نیوز) ریاست میں خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں راحت کاری سے نمٹنے کیلئے آج وزیراعلیٰ سدرامیا نے مرکزی حکومت سے 4703کروڑ روپیوں کی فوری امداد کا مطالبہ کیا۔آج دہلی میں سدرامیا نے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے ریاست کے کل جماعتی وفد کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور کرناٹک کی طرف سے اس سلسلے میں ایک اپیل پیش کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس کے علاوہ 967.76 کروڑ روپیوں کی رقم خصوصی گرانٹ کے طور پر کرناٹک کو جاری کی جائے،تاکہ خشک سالی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت کی طرف سے جاری اقدامات کو اور تیزی سے پورا کیاجاسکے۔ وزیر قانون وپارلیمانی امور ٹی بی جئے چندرااور دہلی میں نمائندہ برائے کرناٹک اپاجی ناڈگوڈا بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے۔وزیر اعلیٰ نے مرکزی وزیر داخلہ کو بتایاکہ خشک سالی کے سبب 17193 کروڑ روپیوں کا نقصان ہوا ہے۔ ریاستی حکومت نے خشک سالی کے متاثرین کی امداد کا کام کافی تیزی سے شروع کردیا ہے۔  پینے کے پانی کی فراہمی، جانوروں کیلئے چارہ،مزدوروں کیلئے روزگار فراہم کرنے کے معاملے میں کسی طرح کی دشواری پیش نہ آئے اس کیلئے مرکزی حکومت فوراً امداد جاری کرے۔وزیر اعلیٰ نے بتایاکہ ریاست کے 139 تعلقہ جات خشک سالی سے متاثر ہیں۔ یہاں پر محکمہئ دیہی ترقیات نے راحت کاری کیلئے اب تک 204کروڑ روپے صرف کردئے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...