منگلورو میں وزیر اعلیٰ کمارسوامی کا بیان؛ آپریشن کنول آڈیو ٹیپ کی جانچ ہونی چاہئے،جانچ کے لئے وزیراعظم کو مکمل تعاون دینے کا تیقن

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th February 2019, 11:13 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو:9؍فروری (ایس او نیوز) آپریشن کنول کے آڈیو ٹیپ کو لے کر ریاستی وزیراعلیٰ کماراسوامی نے واضح کیا ہے کہ آڈیو ٹیپ کی جانچ ہونی چاہئے، مینگلور میں اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کماراسوامی نے کہا کہ اس تعلق سے وزیراعظم نریندر مودی اگر جانچ کرنے کی ہدایت دیتے ہیں تو ہم اس جانچ کے لئے مکمل تعاون فراہم کرنے تیار ہیں۔

جب اُن سے پوچھا گیا کہ ریاستی ودھان سبھا کے اسپیکر نے’متعلقہ  آڈیو کلپ کی آواز کو لے کر بتایا ہے کہ وہ آواز یڈیورپا کی نہیں ہے، تو اس بات کا جواب دیتے ہوئے کماراسوامی نے کہا کہ انہوں نے کوئی غلط بات نہیں کہی۔ انہوں نے اخبارنویسوں سے اُلٹا سوال کیا کہ میں نے بھی یہ کب کہا ہے کہ بات کرنے والے یڈی یورپا ہیں، میں تو یہ کہہ رہا ہوں کہ اُس آواز کی جانچ کی جائے۔ کماراسوامی نے بتایا کہ اُس آڈیو ٹیپ میں  اسپیکر ، امیت شاہ  اور  وزیراعظم کا نام بھی لیا گیا ہے،  کماراسوامی کے مطابق ایسی باتیں جمہوری نظام کو کمزور کرنے والی ہیں، اس لئے اس تعلق سے مفصل تفتیش ہونی چاہئے۔

کماراسوامی نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ اگر یڈیورپا نے آڈیو کو ممکری کہا ہے تو جانچ کے ذریعے اس کی سچائی ظاہر ہونی چاہئے۔

خیال رہے کہ کماراسوامی نے جمعہ کو ایک آڈیو ٹیپ جاری کیا تھا  جس میں مبینہ طور پر بی جے پی صدر یڈی یورپا کی آواز سنی گئی ہے جو  ڈی ایس کے ایک رکن اسمبلی کو کروڑوں روپئے کی رشوت کے عوض بی جے پی میں شامل ہونے کی دعوت دے رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات؛ بھٹکل میں سبھی پولنگ بوتھوں کے اطراف امتناعی احکامات نافذ؛ ہوٹلوں پر ہوگی نگاہ، انتخابی پرچار پر پابندی

اپریل 23 کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر  بھٹکل ودھان سبھا حلقہ کے 248 پولنگ بوتھوں کے اطراف  پروٹوکول کے تحت انتخابات شروع ہونے کے 48 گھنٹے پہلے سے ہی امتناعی احکامات نافذ کردئے  گئے ہیں۔ جس کے تحت پولنگ بوتھ کے اطراف چار سے زائد لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی رہے گی اس بات ...

سابق وزیراعظم دیوے گوڈا کا بھٹکل دورہ؛ کہا، جمہوریت خطرے میں ہے، اُسے بچانے کے لئے ہر شہری کو آگے آنا ہوگا

اس بار کے انتخابات سب سے زیادہ اہم اس لئے  ہے کہ مودی کے زیر اقتدار ملک کی جمہوریت کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔جب سے مودی ملک کے وزیراعظم  بنے ہیں ملک کے سرکاری جمہوری اداروں میں  دخل اندازی سے  عدالت تک محفوظ نہیں ہے، ریزروبینک آف انڈیا  ہو ، انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ہو، سی بی آئی ...

ہلیال میں جے ڈی ایس لیڈر کے گھر پر انتخابی افسران کا چھاپہ ۔تلاشی کے بعد خالی ہاتھ واپس لوٹے افسران؛ کیا بی جےپی کو شکست کا خوف ہے؟

پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر چیک پوسٹس پر تلاشی مہم کے علاوہ ہلیال شہر کے گوداموں، شراب کی دکانوں، موٹر گاڑیوں کی بھی مسلسل تلاشیاں لے رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات؛ اُترکنڑا میں کیا آنند، آننت کو پچھاڑ پائیں گے ؟ نامدھاری، اقلیت، مراٹھا اور پچھڑی ذات کے ووٹ نہایت فیصلہ کن

اُترکنڑا میں لوک سبھا انتخابات  کے دن جیسے جیسے قریب آتے جارہے ہیں   نامدھاری، مراٹھا، پچھڑی ذات  اور اقلیت ایک دوسرے کے قریب تر آنے کے آثار نظر آرہے ہیں،  اگر ایسا ہوا تو  اس بار کے انتخابات  نہایت فیصلہ کن ثابت ہوسکتےہیں بشرطیکہ اقلیتی ووٹرس  پورے جوش و خروش کے ساتھ  ...

اپنے امیدوار کو بے وجہ بڑھا چڑھا کر پیش کر رہی ہے بی جے پی: ملکا ارجن کھڑگے

اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے موجودہ ایم پی ملکا ارجن کھڑگے نے اتوار کو یقین ظاہر کیا کہ وہ الیکشن جیت جائیں گے۔انہوں نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ محفوظ گلبرگہ پارلیمانی سیٹ سے اپنے امیدوار امیش جادھو کو بے وجہ بڑھا چڑھا کر پیش کر رہی ہے۔کھڑگے نے کہا کہ بی جے پی جادھو کے ...

سابق وزیراعظم دیوے گوڈا کا بھٹکل دورہ؛ کہا، جمہوریت خطرے میں ہے، اُسے بچانے کے لئے ہر شہری کو آگے آنا ہوگا

اس بار کے انتخابات سب سے زیادہ اہم اس لئے  ہے کہ مودی کے زیر اقتدار ملک کی جمہوریت کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔جب سے مودی ملک کے وزیراعظم  بنے ہیں ملک کے سرکاری جمہوری اداروں میں  دخل اندازی سے  عدالت تک محفوظ نہیں ہے، ریزروبینک آف انڈیا  ہو ، انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ہو، سی بی آئی ...

بنگلور سے شموگہ اور بھدراوتی لے جانے کے دوران دوکروڑ کی رقم ضبط؛ گاڑی کے ایک ٹائر میں چھپا کر رکھی گئی تھی رقم

الیکشن کا ضابطہ اخلاق لاگو ہونے کے بعد انتخابی قوانین کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھنے والے دستے نے کرناٹکا میں اب تک غیر محسوب رقم اور دیگر اشیاء جو ضبط کی ہے اس کی مالیت کا اندزاہ 83کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں سخت نگرانی میں اسٹرانگ رومس منتقل

جنوبی کرناٹک کے 14 پارلیمانی حلقوں میں کل پہلے مرحلے کی پولنگ کے دوران ڈالے گئے ووٹ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں قید ہیں ، اور ان الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو مرکزی دستوں کی سیکورٹی کے تحت اسٹارنگ رومس میں قید کردیا گیا ہے۔

ملک میں بی جے پی کی لہر اور جال بالکل نہیں ہے مودی انتظامیہ کارپورٹ کارڈ فیل ہوگیا : دنیش گنڈو راؤ

ملک کے کسی بھی علاقہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی کوئی لہر بالکل نہیں ہے ۔مودی لہر کا جھانسہ دے کر عوام کو جال میں پھانسنے کی کوشش بی جے پی کر رہی ہے ۔یہ باتیں کے پی سی سی کے صدر دنیش گنڈو راؤ نے کہی ہیں ۔آ