سما لتا امبریش پرریونا کی تنقید، کمار سوامی نے معافی مانگی بندر بخار سے فوت ہونے والے افراد کے لواحقین کو معاوضہ جاری کرنا زیر غور: وزیر اعلیٰ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th March 2019, 11:48 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،11؍مارچ (ایس او  نیوز) ریاست کی کسی بھی خاتون کے ساتھ توہین آمیز سلوک یا بیان بازی درست نہیں ہے ۔ یہ کہتے ہوئے وزیراعلیٰ کمار سوامی نے وزیر تعمیرات عامہ ایچ ڈی ریونا کی سما لتا امبریش پر کی گئی تنقید پر معافی مانگی۔  بروزاتوار وزیر اعلیٰ نے رہائشی دفتر کرشنا میں پلس پولیو پروگرام کا آغاز کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ ایچ ڈی ریونا کے تنقیدی بیان پر میں معافی مانگتا ہوں ۔ ان کی باتوں سے کسی کو دلی تکلیف پہنچی ہے تو ان کی طرف سے میں معافی چاہتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کی جانب سے کئے گئے اکسانے والے سوال نے شاید ریونا کو اس قسم کابیان دینے پر مجبور کیا ہوگا ۔ میڈیا والوں نے ان سے جو بات چیت کی وہ حذف کردیا گیا ہے ۔ بیان کا پس منظر نہیں ہے ۔ جو بھی جیسا بھی ہو ریونا کو انتہائی ہوشیاری سے جواب دینا ہوگا ۔ ورنہ میڈیا کچھ بھی اگلوا سکتاہے ۔ بہر حال میں ان کی طرف سے معافی کا خواستگار ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کنبہ نے کبھی بھی کسی بھی خاتون کی بے عزتی نہیں کی ۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے رکن اسمبلی شیون گوڈا نایک سے سابق وزیرکانگریس کے رمیش جارکی ہولی نے ملاقات کی ہے ۔ اس بارے میں مجھے سر کھپانے کی ضرورت نہیں ۔ کوئی بھی کسی سے بھی ملاقات کرے ،کسی سے ملنا نہ ملنا ان کاحق ہے ۔ اس بارے میں سر پر بوجھ نہیں ڈالوں گا اورنہ میں رمیش جارکی ہولی پر شک کروں گا۔بی ایس ایڈی یورپا کی آواز پر مشتمل آپریشن کنول کے آڈیو کی تحقیقات سے متعلق کسی کو سر خراب کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ، آڈیو کی تحقیق کے سلسلہ میں جو کارروائی کرنی ہے وہ کی جارہی ہے ۔ آپریشن کنول چلتا ہی رہے گا ۔اس پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے ، لوک سبھا انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوگیا ہے ۔ دو تین دنوں کے اندر کانگریس اور جے ڈی ایس کے مابین تقسیم کاری کا معاملہ حل ہوجائے گا۔ دونوں پارٹیوں کے قائدین مل بیٹھ کر فیصلہ کریں گے ۔ میں اپنا وقت ضائع کئے بغیر ریاست کی ہمہ جہت ترقی پر اپنی توجہ مرکوز کیا ہوں۔

وزیراعظم سے ملاقات: وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کل دہلی میں کرناٹک بھون کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے گیا ہوا تھا ۔ اس دوران وزیراعظم سے ملاقات کی اور دوہزار کروڑ روپئے راحت رساں فنڈ جاری کرنے کامطالبہ کیا گیا ہے ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے 900کروڑ روپئے جاری کئے جانے کے اعلان کے باوجود اب تک صرف ریاست کو 400کروڑ روپئے ملے ہیں ۔ نریگا اسکیم کے تحت بقیہ رقم جاری کرنے کا بھی وزیر اعظم سے مطالبہ کیا گیا ہے۔

بندر بخار: شیموگہ و دیگر علاقوں میں بندر بخار کی وباؤ پھیلی ہوئی ہے ۔ اس بارے میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بندر بخار کے سلسلہ میں عوام کوڈر اور خدشات میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ کیونکہ ماہ نومبر تا مئی چند کیڑے ،پتنگوں کے بندر اور انسان کو کاٹنے سے وائرس پھیلتا ہے۔ملناڈ علاقوں میں کیڑوں کی بھرمار ہے ۔ دوائیوں کی کوئی قلت نہیں ہے ۔ ہبال میں واقع کمپنی ویکسی نیشن تیار کررہی ہے ۔ ویکسین تیا رکرنے کے 60دن تک ٹیسٹنگ سے گزارا جاتا ہے ۔ اور 70دنوں کے بعد ویکسین استعمال کے لئے دستیاب کروائی جاتی ہے ۔ اب تک ویکسی نیشن کیلئے 1.20لاکھ روپئے خرچ کئے گئے ہیں۔ امسال 1762مشتبہ معاملات کا ٹیسٹ کیا گیا۔ جس میں 250معاملات پازیٹیو پائے گئے ۔ بندر بخار سے 10افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ ساگر میں 8اور تیرتھ ہلی میں دو افراد ہلاک ہونے کی اطلاع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بندر بخار کے معاملہ کو حکومت نے سنجیدگی سے لیا ہے ۔ اس سلسلہ میں مستقل حل ڈھونڈنکالنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ اس کیلئے بجٹ میں 10کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں ۔ بندر بخار سے فوت ہونے والے کنبہ کو انسانیت کی زاویہ نظر سے خصوصی معاملہ باور کرتے ہوئے معاوضہ کی رقم جاری کرنے کے سلسلہ میں غور کیا جارہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...