کسانوں کے قرضے کی معافی:مناسب وقت پر فیصلہ:سدارامیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th June 2017, 12:04 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:4؍جون(ایس او  نیوز)وزیراعلیٰ سدارامیا نے کہاکہ ریاست میں بہت زیادہ قحط سالی کے باوجود کسانوں کے قرضہ جات کو معاف کرنے کے معاملہ میں مزید چند دنوں تک مرکزی حکومت کے فیصلہ کا انتظار کرنے کے بعد مناسب وقت پر کھرا اور دوٹوک فیصلہ لیں گے۔ میسور میں اپنی رہائش گاہ میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ سابق وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کی دھمکیوں سے وہ کبھی بھی ڈرنے والے نہیں ہیں۔ انہیں کسانوں سے بہت زیادہ ہمدردی ہے۔ کیوں کہ وہ خود کسانوں کے خاندان سے ہیں۔ انہوں نے بتایاہ اگر مرکزی حکومت کسانوں کے قومیائی گئی بینکوں کے قرضہ جات کو معاف کردے تو وہ بھی فوری کوآپریٹیو سوسائٹیز سے حاصل شدہ کسانوں کے قرضہ جات معاف کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اس بات کوکئی مرتبہ دہراچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر مرکزی حکومت کوئی فیصلہ لینے میں ناکام رہی تو وہ مناسب وقت پر اہم فیصلہ لیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ایڈی یورپا کی بے بنیاد اور بے جان دھمکیوں سے وہ ڈرنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایڈی یورپا کسانوں کے قرضہ جات کو معاف کرنے کے لئے دباؤ ڈالنے لگے ہیں۔ ان کے دور اقتدار میں انہوں نے کس طر ح کا فیصلہ لیا تھا اس سے وہ اچھی طرح واقف ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ایڈی یورپا کسانوں کو ان کے پاس لاکر ان کی ناک پکڑ کر قرضہ جات معاف کروانے کی باتیں کرنے لگے ہیں۔ اس طرح کا ناٹک کرنے اور معصوم کسانوں کو گمراہ کرنے سے ایڈی یورپا کو باز آنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ایڈی یورپا کی اس سیاسی چال سے ہر کوئی واقف ہے۔ سدارامیا نے کہاکہ ریاستی حکومت نے کسانوں کو صرف 22؍فیصد قرضہ جات جاری کئے ہیں۔ جبکہ مرکزی حکومت کی حصہ داری 78؍فیصد ہے۔ اگر ریاستی حکومت کسانوں کا قرضہ معاف کرے تو چند افراد کو اس سے فائدہ پہنچتاہے۔ اس لئے مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ سب سے پہلے کسانوں کا قرضہ معاف کرنے کا اقدام کرے۔ اس کے لئے ایڈی یورپا اب تک مرکزی حکومت پر دباؤ ڈالنے میں ناکام ہی رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...