غریب تاجروں کے لئے قرضوں کی اسکیم متعارف

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd November 2018, 11:23 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،22؍نومبر(ایس او نیوز) ریاست بھر میں سڑکوں پر چھوٹی موٹی تجارت کرنے والے53 ہزار سے زائد تاجروں کو مالی امداد دینے کی بڑاورا بندھو اسکیم کا آج وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے آغاز کیا۔

غریب تاجروں کو سود خوروں کی ہراسانی سے بچانے اور انہیں تجارت کے لئے قرضہ مہیا کرانے کے بہانے سے ان کے پاس سے زیادہ سود وصول کرنے والے عناصر پر روک لگانے کے مقصد سے ان تاجروں کو آسان قرضے فراہم کرنے کے لئے یہ اسکیم متعارف کروائی گئی ہے۔اس اسکیم کے نفاذ کا اعلان وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے اپنی بجٹ تقریر میں کیاتھا۔

آج شہر کے اے پی ایم سی ترکاری مارکیٹ کے قریب منعقدہ تقریب میں کمار سوامی نے یہ اسکیم شروع کی۔ ساتھ ہی چھوٹے موٹے تاجروں کو بروقت قرضہ فراہم کرنے کے لئے موبائل وین کو ہری جھنڈی دکھائی۔ ریاست بھر میں فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر تجارت کرنے والے 4.5لاکھ تاجروں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ بی بی ایم پی کی حدود میں 80 ہزار ایسے تاجر ہیں جو فٹ پاتھوں پر تجارت کرتے ہیں۔ ریاست بھر کے بلدی اداروں کی طرف سے ان تاجروں کو شناختی کارڈ جاری کئے جارہے ہیں۔ شناختی کارڈوں کی فراہمی کے منصوبے کے تحت اب تک 1.8 لاکھ تاجر جو بنگلور کے باہر مصروف تجارت ہیں انہیں شناختی کارڈ جاری کردیاگیا ہے، جبکہ بی بی ایم پی کی حدود میں 24650 تاجروں کو شناختی کارڈ دیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت چھوٹے تاجروں کو ان کی تجارت کے لئے درکار قرضہ دو سے دس ہزار روپیوں تک بروقت مہیا کرایا جائے گا۔

 بی بی ایم پی کی حدود میں فی الوقت قرضے کی زیادہ سے زیادہ حد پانچ ہزار روپے دیگر سٹی کارپوریشنوں کی حدود میں تین ہزار روپے اور قصبوں میں یہ قرضہ دو ہزار روپے تک طے کیا گیا ہے۔ فٹ پاتھوں پر تجارت کرنے والوں کے ساتھ ٹھیلہ گاڑیوں پر تجارت کرنے والے، کھانے پینے کی اشیاء سڑکوں پر فروخت کرنے والے، پھلوں اور ترکاریوں کے تاجروں ، کپڑے ، چپل فروخت کرنے والے ، چپل کی مرمت کرنے والے اور دیگر گھریلو ساز وسامان فروخت کرنے والوں کو یہ سہولت دی جائے گی۔ اس اسکیم کے تحت ایسے تاجروں کو قرضوں کی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی جن کی تجارت کی وجہ سے سڑکوں پر گندگی پھیل رہی ہو، ہر تاجر پر یہ لازم قرار دیاگیا ہے کہ اپنے آس پاس کے ماحول کو پاک وصاف رکھے۔

تاجروں کو یہ قرضے شہر اوردیہاتوں کے کوآپریٹیو بینکوں کی طرف سے مہیا کرایا جائے گا۔ اور قرضوں کی فراہمی طے شدہ تعداد میں درخواستوں کی حد مقرر کرنے کے ذریعے دی جائے گی۔اس حد میں شامل تاجروں کی طرف سے قرضہ ادا کرنے کے بعد دوسرے تاجروں کو قرضہ جاری کیا جائے گا۔ قرضوں کے لئے رجسٹر شدہ تاجروں کو اپنا شناختی کارڈ فراہم کرنے کے ساتھ آدھار کارڈ، بی پی ایل کارڈ ، اس مقام کی تصویر جہاں پر وہ تجارت کرتے ہیں۔ اور زیرو بینلنس بینک اکاؤنٹ کی تفصیل فراہم کرنی ہوگی۔ قرضہ ادا کرنے کے لئے ہر تاجر کو تین ماہ کی مہلت دی جائے گی۔ ایک بار قرضے کی ادائیگی کے بعد اگلے قرضے میں دس فیصد اضافی رقم فراہم کی جائے گی ، آنے والے دنوں میں قرضوں کی حد کو 15ہزار تک بڑھانے کا منصوبہ ہے۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...