شمالی کرناٹک کے متعلق کمار سوامی کے بیان سے کانگریس نے دامن جھاڑ لیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th July 2018, 12:23 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،27؍جولائی(ایس او نیوز) شمالی کرناٹک کو نظر انداز کئے جانے کی شکایت پر وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے جس طرح کا ردعمل ظاہر کیا ہے اس سے ریاست کے حکمران اتحاد میں شامل کانگریس نے اپنا دامن جھاڑتے ہوئے کنارہ کشی اختیار کرلیا ہے۔

وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے حال ہی میں کہاتھاکہ شمالی کرناٹک کی ترقی کے لئے ننجنڈپا کمیٹی سفارشات کے مطابق ترقی کے لئے کئی قدم اٹھائے جانے کے باوجود بھی پچھلے اسمبلی انتخابات میں اس علاقے کے عوام نے جنتادل (ایس) کی طرف سے کوئی توجہ نہیں دی ، ایسی صورت میں اس علاقے کو نظر انداز کئے جانے کی شکایت پر وہ توجہ کیسے دیں۔ وزیر اعلیٰ کے اس بیان پر کانگریس کے حلقوں میں داخلی طور پر شدید برہمی کا اظہار کیا جارہاہے، جس کی وجہ سے کانگریس اس معاملے میں کمار سوامی سے دور ہی رہنا پسند کررہی ہے۔ علاحدہ شمالی کرناٹک کے مطالبے پر زور دینے کے لئے جہاں 2؍ اگست کو بند کا اعلان کیا گیا ہے کانگریس نے پہلے ہی اپنے تمام کارکنوں کو ہدایت دے دی ہے کہ اس مجوزہ بند میں ہرگز حصہ نہ لیں۔

بی جے پی کے بعض عناصر شمالی کرناٹک کے 13، اضلاع میں اس مجوزہ بند کو کامیاب کرنے کی کوشش میں ضرور ہیں لیکن کانگریس نے واضح طور پر اپنے سبھی قائدین اور کارکنوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس مجوزہ بند کا حصہ ہرگز نہ بنیں۔ اس دوران وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی کی طرف سے شمالی کرناٹک کو نظر انداز کئے جانے کے متعلق بیان پر عوام کا شدید غم وغصہ سامنے آرہا ہے۔ایسے میں متحد ہوکر کانگریس اس علاقے میں عوام کی امنگوں کے مطابق کام کرنے کی جدوجہد پر متوجہ رہے گی۔ اس علاقے کے سبھی قائدین نے علاحدہ شمالی کرناٹک کے مطالبے سے اپنے آپ کو دور رکھتے ہوئے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کمار سوامی کو ایسا بیان نہیں دینا چاہئے تھاکہ شمالی کرناٹک کے عوام نے ان کی پارٹی کو ووٹ نہیں دیا اسی لئے بجٹ میں شمالی کرناٹک کی طرف توجہ نہیں دی گئی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...