اپوزیشن کے اجلاس میں شامل ہوں گے دہلی کے سی ایم اروند کیجریوال، 2019 کی حکمت عملی پر ہوگی بحث

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 10th December 2018, 2:49 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:9/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال پیر کو ہونے والی اپوزیشن جماعتوں کی اہم میٹنگ میں شامل ہوں گے۔کیجریوال پہلی بار اس طرح کی کسی میٹنگ کا حصہ ہوں گے۔آپ ذرائع نے بتایا کہ یہ میٹنگ آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندرا بابو نائیڈو نے بلائی ہے اور وزیر اعلی اروند کیجریوال اس میٹنگ میں شامل ہوں گے۔یہ اجلاس ایک کوشش ہے جس میں بی جے پی مخالف ساری جماعتوں کو جمع کر کے باہمی اختلافات کودور کرکے ایک بڑا اتحاد 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے لئے بنایا جائے گا۔حالانکہ آپ ذرائع کے مطابق یہ میٹنگ 2019 کے لوک سبھا انتخابات کی حکمت عملی پر بحث کرنے کے لئے بلائی گئی ہے۔اس کا اتحاد جیسے مسائل سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔بتا دیں کہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر مہاگٹھ بندھن میں اہم کردار نبھانے والی مایاوتی کے اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ میں شامل نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔کانگریس ذرائع نے بتایا کہ مایاوتی کے نمائندے ستیش چندر مشرا کو منانے کی کافی کوشش کی گئی مگر کامیابی نہیں ملی۔ان کا کہنا ہے کہ اس کے پیچھے راجستھان اور مدھیہ پردیش میں بی ایس پی کے ساتھ اتحاد نہ ہونا ہو سکتا ہے۔بتا دیں کہ اپوزیشن پارٹیوں کے درمیان بات چیت میں شامل رہنے والے ایک سینئر لیڈر نے بتایا تھاکہ چندرا بابو نائیڈو نے گزشتہ ماہ ہی یہ میٹنگ بلائی تھی۔ہم نے ان سے گزارش کی تھی کہ اسے تھوڑا بعد میں رکھا جائے کیونکہ زیادہ تر لوگ تشہیرکاری میں مصروف رہیں گے۔ جہاں بی ایس پی اس اجلاس سے ندارد ہو سکتی ہے وہیں ٹی ایم سی کی ممتا بنرجی، آر جے ڈی کے تیجسوی یادو، سماج وادی پارٹی کے اکھلیش یادو اور ایچ ڈی کمارسوامی یا ان کے والد دیوگوڑا شامل ہو سکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو جیل سے حکومت چلانے کے لیے سہولیات درکار، دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر

شراب پالیسی معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے گرفتار وزیر اعلی اروند کیجریوال کو حراست سے حکومت چلانے کے لیے تمام سہولیات مہیا کرانے کی وکالت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل شری کانت پرساد کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل میں وزیر اعلیٰ کو ...

انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجا دیا ہے:اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ...

مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی: کانگریس

کانگریس نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں کانگریس صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب ...

الیکشن کمیشن نے کانگریسی لیڈر سرجے والا پر 48 گھنٹے کی لگائی پابندی

لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ منگل (16 اپریل 2024) کو، الیکشن کمیشن آف انڈیانے ان کی انتخابی مہم پر پابندی لگا دی ہے۔ کانگریس لیڈر کیخلاف یہ کارروائی بھاجپاکی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کے بارے میں ان کے متنازعہ بیان پر کی گئی۔ ...

پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری، پٹریوں پر احتجاج کے سبب کئی ٹرینیں متاثر

  پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری ہے اور بدھ کو کسان ریاست کے شمبھو ریلوے اسٹیشن پر ریلوے ٹریک پر بیٹھ گئے، جس سے کم از کم 35 ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ خیال رہے کہ کسانوں نے 13 فروری سے مرکز کی جانب سے کم از کم امدادی قیمت سمیت دیگر مطالبات پر شمبھو کے نزدیک بین ریاستی سرحد پر ...

لوک سبھا انتخاب 2024: پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، 19 اپریل کو 102 سیٹوں کے لیے ڈالا جائے گا ووٹ

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران ریلیوں اور روڈ شو میں مصروف ہیں۔ اس درمیان آج شام 6 بجے پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر کا عمل رک گیا۔ پہلے مرحلہ میں 21 ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 102 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے جسے بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ ...