پہلے مباحثے میں کلنٹن کا پلڑا بھاری رہا:تجزیہ کار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th September 2016, 4:33 PM | عالمی خبریں |

نیویارک،28؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکہ میں صدارتی انتخابات میں تقریباً چھ ہفتے باقی ہیں دونوں بڑی جماعتوں کے صدارتی امیدوار اپنے پہلے براہ راست مباحثے کے بعد پھر سے اپنی انتخابی مہم میں مصروف ہو گئے ہیں۔اکثر غیر جانبدار تجزیہ کاروں کے مطابق پیر کو ہونے والے مباحثے میں ڈیموکریٹک امیدوار ہلری کلنٹن کا کامیاب رہیں۔ جس سے وہ اپنے حریف ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنی برتری کی شرح میں مزید اضافہ کر سکتی ہیں۔منگل کو شمالی کیرولائنا میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ہلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ مباحثے میں ان کے حریف کے پاس تفصیلات کی کمی تھی۔مجھے (مباحثے میں)کچھ کہنے کا موقع ملا تھا کہ وہ کونسی چیزیں ہو گی جو میں اگر اتنی خوش قسمت ہوئی کہ آپ کی صدر منتخب ہو جاؤں تو کرنا چاہوں گی۔ اور آپ کو یہ معلوم ہے کہ میں اس پرانے خیال پر گامزن ہوں کہ میں آپ سے ووٹ مانگ رہی ہوں تو آپ کو یہ بھی بتاؤں کہ میں کرنا کیا چاہتی ہوں۔
مباحثے کے بعد ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اس میں کامیاب رہے اور منگل کو دیر گئے فلوریڈا میں ان کا یہ موقف بھی سامنے آیا کہ وہ یہ مباحثہ اور بہتر انداز میں کر سکتے تھے۔90 منٹ کے دورانیے میں، میں ان (ہلری کلنٹن کی)باتوں پر غور کرتا رہا اور میں نے خود کو بھی روکے رکھا۔ میں ایسا کچھ نہیں کرنا چاہتا تھا جس سے وہ شرمندہ ہوں۔دونوں امیدواروں کے درمیان اب اگلا مباحثہ نو اکتوبر کو ہو گا۔اٹلانٹا کی ایمورے یونیورسٹی سے وابستہ پولیٹیکل سائنس کے ماہر ایلن ابرامووٹز اور رائے عامہ کے تجزیہ کار نیٹ سلور دونوں کا ہی کہنا ہے کہ کلنٹن کی طرف سے ٹرمپ کو مباحثے میں مشکل سے دوچار کرنے اور خاص طور پر ان کے ٹیکس گوشواروں سے متعلق سوالات اور دیگر مالی معاملات کے بارے میں بحث سے وہ مزید دو پوائنٹس کی برتری حاصل کر سکتی ہیں۔ابرامووٹرز نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ ٹرمپ کو تھوڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔کلنٹن مباحثے میں پرسکون اور مجتمع نظر آئیں اور وہ معاملات پر بات کرنے کے قابل دکھائی دیں۔ان کے بقول ٹرمپ جارحانہ تھے، میرے خیال میں انھیں نسلی امتیاز اور صنفی معاملات پر مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع ابلاغ کے جائزوں میں بھی ہلری کلنٹن کو پہلے مباحثے میں فاتح قرار دیا جا رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...