مرڈیشور ساحل پر ضلع پنچایت سی ای اؤ محمد روشن نے  کیا صفائی پروگرام  کا افتتاح

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th August 2018, 7:47 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  :12/ اگست (ایس اؤ نیوز) ضلع پنچایت اترکنڑا، تعلقہ پنچایت بھٹکل ، گرام پنچایت ماولی -1اور ماولی -2کے اشتراک سے سوچھ سرویکشھنا گرامین 2018کے تحت سیاحتی مقام مرڈیشور میں بیچ صفائی پروگرام کا ضلع پنچایت کے ایگزکیٹیو آفیسر محمد روشن نے افتتاح کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی ای اؤ روشن نے کہاکہ صفائی اور پاکیزگی ایک دن کا کام نہیں بلکہ وہ ہماری تہذیب میں شامل ہونی چاہئے۔ ہندو ستان میں صفائی کی طرف زیادہ توجہ دینا اچھی علامت ہے ، مرڈیشور ایک مشہور سیاحتی مقام ہے ، سیاحوں کی سہولت کے لئے سمندری ساحل کو پاک صاف رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ گرام پنچایت ، لائنس کلب کے ممبران آج کے صفائی پروگرام میں شریک ہیں مگر یہ کام یہیں پر رکنےنہ پائے ۔ مجھے کام کرنےکے لئے ایک بہتر مقام ملا ہے میں دوبارہ یہاں کے صفائی کام کو دیکھنےآنے کی بات کہی۔ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا، تحصیلدار وی این باڈکر ، گرام پنچایت ماولی -1کی صدر منگلا ایشور نائک، تعلقہ پنچایت افسر سی ٹی نائک وغیرہ موجود تھے۔

گرام پنچایت عملہ ، بیچ تحفظاتی عملہ ، لائنس کلب ممبران سمیت 25سے زائد لوگ سی ایس محمد روشن کی قیادت میں صفائی کام کاج کو انجام دیا۔ اور اس کے بعد ساحل پر شجرکاری کرتے ہوئے ماحولیاتی پیغام دیا گیا۔

اتوار کو صفائی پروگرام میں پہنچے ضلع پنچایت ایگزکیٹیو افسر محمد روشن نے ساحل پر سیاحوں کی حفاظت کے لئے تعینات عملے سے گفتگو اور جانکاری لینے کےبعد کہاکہ مرڈیشورکے  ساحل میں سمندر میں کھیلتے ہوئے خطرے میں پھنس جانےو الے سیاحوں کو فوری بچاؤ کے لئے ایک مشینی بوٹ مہیا کرنےکی کوشش کی جائے گی۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے حالات کے متعلق جانکاری دونگا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل پی ایل ڈی بینک میں عجیب منظر؛ بینک کےاندر پہنچ کر ڈرائیورنے دی، بیوی اور بچوں کے ساتھ خود کشی کی دھمکی

بھٹکل پی ایل ڈی بینک میں آج سنیچر کو ایک عجیب منظر اُس وقت دیکھنے میں آیا جب بینک کے ڈرائیور نے بیوی اور بچوں کے ساتھ  ایک بوتل میں پٹرول ہاتھ میں تھامے داخل ہوا  اور سرے عام دھمکی دی کہ اگر اُس کا اس بینک سے تبادلہ روکا نہیں  گیا  تو وہ  پٹرول کی مدد سے نہ صرف خودسوزی  کرے ...

بھٹکل میں پتھر کان کنی مافیا پر تحصیلدار کی چھاپے مار کاروائیاں؛ کیا تحصیلدار کو مل رہی ہیں دھمکیاں ؟ مجھے جھکانا ممکن نہیں ، تحصیلدار کا پلٹ وار

بھٹکل تعلقہ میں پتھر کان کنی پر چھاپہ ماری جاری رکھنے پر تحصیلدار بنیا کو بعض ایک کی طرف سے دھمکی دئیے جانے کا پتہ چلاہے۔ سنیچر کو تحصیلدار دفتر میں رکن اسمبلی سنیل کمار کی موجودگی میں پتھر کان کنی مالکان کے ساتھ ہوئی گفتگو کے دوران تحصیلدار پی کے بنیا نے دھمکی کی بات تذکرہ ...

بھٹکل میں 20 نومبرکو ہو گا میلادالنبیﷺ کا جلوس

12 ربیع الاول کی مناسبت سے امسال 20نومبر کو بھٹکل میں میلادالنبیﷺ کا جلوس نکالا جائے گا جوبعد نماز عصر بھٹکل عید گاہ سے شروع ہوکر شمس الدین سرکل ، اولڈ بس اسٹائنڈ، سلطان اسٹریٹ، چوک بازار، محمد علی روڈ ہوتے ہوئے مین روڈ سے پبلک چبوترہ پر آکر اختتام کو پہنچے گا۔ 

کاروار میں معذوروں میں آلات اور سواریوں کی مفت تقسیم

جسمانی طورپر معذوروں ،کمزور وں میں سواریوں اور آلات کی  مفت تقسیم کاری ان میں اعتماد  پیدا کرنے میں معاون  ہوتی ہے اور وہ سمجھتے ہیں وہ کسی پر بوجھ نہیں ہیں۔اترکنڑا ضلع پنچایت کی صدر جئے شری موگیر نے ان خیالات کا اظہار کیا۔

بھٹکل: نیو انگلش پی یو کالج کے بچوں کا تعلقہ لیول ثقافتی مقابلوں میں بہترین مظاہرہ؛ شہاب الدین انگریز ی مذاکرے میں اول

تعلیمات عامہ اترکنڑا ضلع کی طرف سے پی یوطلبا کے لئے منعقدہ تعلقہ سطح کے ثقافتی مقابلہ جات میں دی نیو انگلش پی یو کالج کے طلبا نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرتےہوئے ضلع لیول کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔