پتور کے مسلم گھر میں غیر مسلم لڑکیوں کی موجودگی سے فرقہ وارانہ تصادم

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd February 2017, 9:42 PM | ساحلی خبریں |

پتور 22؍فروری ( ایس او نیوز) یہاں سے قریب کڈبا نامی مقام پر ایک مسلم عالم دین کے گھر پر دو غیر مسلم لڑکیوں کا مہمان بن کر رہنا علاقے میں کشیدگی اور فرقہ وارانہ تصادم کا سبب بن گیا جس پر پولیس کی فوری داخلت سے قابو پائے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ کڈبا کے ایک مولانا کی بیٹی میسور میں میڈیکل کی طالبہ ہے۔ دوسری ریاست سے تعلق رکھنے والی اس کی دو سہیلیاں بھی اس کے ساتھ چھٹی منانے کے لئے دو دن قبل اس کے گھر آئی ہوئی تھیں جو کہ گوکل نگر میں واقع ہے۔ لیکن جب ہندتووادی تنظیموں کے کارکنان کو اس بات کی بھنک لگی کہ مسلم مولانا کے گھر میں غیر مسلم رہنے آئی ہوئی ہیں تو ان لوگوں نے ان کے گھر کے سامنے جمع ہوکر ہنگامہ شروع کیا ۔ یہ دیکھ کر مسلم نوجوان بھی وہاں پہنچ گئے۔ اور تھوڑی ہی دیر میں دونوں گروہوں کے بیچ مارپیٹ شروع ہوگئی۔جب یہ خبر پھیلنے لگی تو اطراف سے لوگوں کا  ہجوم مولانا کے گھر کی طرف امڈنے لگا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا اور دونوں غیر مسلم لڑکیوں کو پولیس اسٹیشن لے جاکر تحقیق کی تو ساری سچائی سامنے آگئی۔مارپیٹ میں نوین نامی ایک نوجوان کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بھاسکر رائے ، سرکل انسپکٹر مہیش پرساد اور دیگر پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر حالات جائزہ لیا ، البتہ اس بات کی اطلاع نہیں مل سکی کہ آیا پولس نے شرپسندوں کے خلاف کوئی معاملہ درج کیا یا نہیں اور اُن کے خلاف کوئی کاروائی کی گئی ہے یا نہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...