سول سروس کے افسران لچکدار رویہ اپنائیں، حالات کے موافق خود کو ڈھالیں ، نائب صدرجمہوریہ وینکیانائیڈوکابنیادی کورس کے سول سروس افسران کے ساتھ تبادلہ خیال

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 15th November 2018, 2:23 AM | ملکی خبریں |

حیدرآباد:14/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نائب صدر جمہوریہ ہندایم وینکیانائیڈونے سول سروس کے افسران سے کہا ہے کہ وہ لچکدار رویہ اپنائیں، حالات کے موافق خود کو ڈھالیں، کھلے ذہن کا بنیں اورفرسودہ سرکاری طریقہ کار میں اصلاحات لانے کی کوشش کریں۔ نائب صدر جمہوریہ ہند آج حیدرآباد میں ڈاکٹر میری چنا ریڈی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ میں 93ویں بنیادی کورس کے سول سروس افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہے تھے۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہاہے کہ سول سروس افسران کو’’سوراج‘‘ کو ’’ سْراج‘‘ میں تبدیل کرنے کے لیے اہم رول ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں ہر ایک شہری اور ہر ایک فرد کو یہ احساس ہونا چاہئے کہ ان کی زندگی کے معیار میں واضح بہتری آئی ہے۔وینکیانائیڈو نے کہا کہ ملک کی امیدوں اور آرزوؤں کا دارومدار سول سروینٹس کے اہل کندھوں پر ہے۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ ساکت نہ رہیں، بلکہ متحرک رہیں۔ انہوں نے کہاکہ سول سروینٹس کو جوں کی توں حالت باقی رکھنے کے رجحان سے ہمت نہیں ہارنی چاہئے۔نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ سول افسران کو لچکدار رویہ اپنانا چاہئے، انہیں حالات کے موافق خود کو ڈھالنا چاہئے، کھلے ذہن کا بنناچاہیے اورنہایت متحرک رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سول سروینٹس کو عام آدمی کے نبض سے اچھی طرح واقفیت رکھنی چاہیے، جن کی انہیں خدمت کرنی ہے۔جناب نائیڈو نیبدعنوانی سے پاک، شہریوں پر مرکوز اور تجارت دوست حکمرانی کو اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ترقی کے ثمرات قطار میں کھڑے آخری فرد تک پہنچ سکے۔ہندوستان کے مرد آہن سردار پٹیل کو یاد کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ انہیں کا ذہن تھا، جس نے آل انڈیا سروس کا تصور پیش کیا۔ ان کا یقین تھا کہ ملک میں ایک مجاز اعلیٰ سول سروس کے بغیر متحدہ ہندوستان کا تصورکبھی بھی پورا نہیں کیا جا سکتا ہے۔ یہی اصل آزادی ہے۔آزادہندوستان کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو کے باریمیں گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہاکہ ان کے جیسے لیڈروں نے ہم سبھی کے لئیایک ابدی وراثت چھوڑی ہے۔ ان کا وڑن تھا کہ ملک کے ہر ایک شہری کے لیے سچی آزادی حاصل کی جائے۔پنڈت نہرو ا ور ان کے جیسے عظیم لیڈروں،جنہوں نے ہماری آزادی کی جنگ لڑی ۔ان کا خیال تھاکہ بھارت ماتا اور سچی قوم پرستی ہندوستان کی مکمل آبادی کی اجتماعی خوشحالی ہے۔یہ کہتے ہوئے کہ آل انڈیا کے ساتھ ساتھ سنٹرل سروسیز کا قومی وحدت، سالمیت ا و ر قومی ترقی میں ایک کلیدی رول ہے، نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ ان کے پاس ملک میں سماجی، تہذیبی، لسانی، مذہبی اور معاشی اختلافات کو ختم کرنے کی اہم ذمہ داری ہے۔نائیڈو نے تمام سول سروس افسران سے کہا کہ وہ متحد ہو کر کام کریں، ایک دوسرے کے کام کی تعریف کریں اور مخصوص تجربات کا تبادلہ کرکے ایک دوسرے کا تعاون کریں تاکہ ہندوستان کی ترقی کی کہانی کو درکار رفتار اور سمت حاصل ہو سکے۔نائب صدر نیافسران سے کہا کہ وہ ملک اور بیرون ملک کے اندر بہترین طریقہ کار کوسیکھیں۔ اس میں نجی اور سرکاری دونوں شعبے شامل ہیں۔ وہ فرسودہ سرکاری طریقہ کار میں اصلاحات لانے کے لئے کوشش کریں۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ آ پ کو پہیہ کو ایجاد نہیں کرنا ہوتا ہے ، بلکہ آپ کو بہترین طریقہ کار کو اختیار کرنے ا ور رفتار دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ کہتے ہوئے کہ آج کا عام شہری اچھی طرح با خبر ہے، وہ صرف فلاح و بہبودکی اسکیموں سے مستفید نہیں ہونا چاہتا ہے، نائیڈو نے سول سروس کے افسران سے کہا کہ وہ فیصلہ سازی اور ترقیاتی ایجنڈے کی تشکیل کے عمل میں عام شہری کوشریک ہونے دیں۔سول افسران کو ہمدردانہ رویہ، شفافیت اور ایمانداری کو رہنما اصول کے طور پر اختیار کرنے کی تلقین کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ وہ مزید مؤثر او ر جوابدہ انتظامیہ بنیں۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ ترقی پسند خیالات کا سفیر بنیں۔وینکیانائیڈو نے کہا کہ انتظامیہ کو مزید ہمدردانہ رویہ، جوابدہ اور جامع طریقہ? کار اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ ہماری حکومت کی پالیسیوں اور پروگراموں کے فائدے وقت پر عام لوگوں تک پہنچ سکیں۔ ہمیں وسیع افادیت اور مؤثریت کیلئے ارادہ کرنا چاہئے۔اس موقع پر تلنگانہ کے وزیر داخلہ جناب نینی نرسمہا ریڈی ، ڈاکٹر میری چنا ریڈی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل بی پی آچاریہ کے علاوہ اساتذہ اور مختلف ریاستوں کی نمائندگی کرنے والے 316 سے زائد زیر تربیت افسران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔